کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی

منگل 19 ستمبر 2006 17:55

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) ئٹہ میں زلزلہ جس سے درودیوار لرزگئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اوردکانوں سے کلمہ طیبہ اور توبہ استغفار پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں منگل کی صبح گیارہ بجکر ایک منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.

(جاری ہے)

1تھی اوراس کا مرکز کوئٹہ میں تھا زلزلے کا پہلا جھٹکا انتہائی زور دار تھاجس سے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی اور وہ اپنے گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلی سڑکوں اور گلیوں میں آگئے اور توبہ استغفار اور کلمہ طیبہ شروع کر دیا کوئٹہ کے علاوہ گردو نواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں کچے مکانات میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بتایا گیاہے کہ بیاسال کے بعد یہ پہلا ایسا زلزلہ ہے جس کا مرکز بھی کوئٹہ تھا جس کو شہر کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہاہے زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔