اغوا و تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

منگل 19 ستمبر 2006 17:55

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کے جج حق نواز بلوچ کی عدالت میں تھانہ ناظم آباد کے علاقے سے پاکستانی نژاد امریکی شہری دواؤں کے تاجر نجم الطارق کو اغوا کرکے ڈھائی کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان مغوی بنائے جانے والے نجم الطارق کے بھتیجے عدیل منصور اور خطیب الرحمان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، مقدمے میں ملوث سعید عمر اور ارسلان مفرور ہیں اور ملزمان کے خلاف نجم الطارق نے 10 اپریل 2006ء کو ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لئے مبارک میڈیکل اسٹور پر طلب کیا اور بعد ازاں اسے اغوا کرکے پے آرڈر کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :