ڈیرہ بگٹی‘ بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد‘ کوہلو میں باردی سرنگ سے ٹکرا کر ایف سی کا اہلکار شدید زخمی

منگل 19 ستمبر 2006 17:52

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو مختلف مقامات سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ادھر کوہلو کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ایف سی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا برآمد ہونے والے اسلحے میں 107ایم ایم ایک عدد آر جی پی گن ایک عدد راکٹ لانچر 13عدد بمعہ تین عدد فیوز سیات عدد کلاشنکوف اور سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں تاہم سب معمول دوران کارروائی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ایف سی اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔