حافظ آباد میں کالے یر قان سے 4 افراد ہلاک

منگل 19 ستمبر 2006 17:35

حا فظ آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) حافظ آباد میں موذی مرض کالے یر قان سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونیوالوں میں حضرت سلطان باہو کے خلیفہ صوفی منظور احمد ‘محلہ بہاولپورہ کے رہائشی حاجی نور محمد بھٹے والے کے والد حاجی غلام محمد ‘پیپلز پارٹی کابانی کارکن محمد یونس ہندوستانی اور بجلی محلہ کے رہائشی ڈاکٹر محمد اعظم معصومی شامل ہیں جبکہ اس مرض میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ آباد کے سیاسی ‘سماجی ‘مذہبی ‘عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس موذی مرض کے تدارک کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :