مخالف گروپ کے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگی

منگل 19 ستمبر 2006 17:25

ننکانہ صاحب( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) ننکانہ صاحب کے علاقہ چک نمبر 7 میں مخالف گروپ کے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہباز ارائیں اور غلام مصطفےٰ راجپوت کا تین روز قبل بھی سابقہ دشمنی کی بناء پر جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر غلام مصطفےٰ گروپ کے افراد نے دل میں رکھی اور منگل کی سہ پہر مصطفےٰ وغیرہ 6 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالف گروپ کے سربراہ شہباز کو ہلاک اور اکرم کو زخمی کردیا۔ ننکانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :