قائمقام وزیراعظم کو 8لاکھ عوام کے بجائے دارلحکومت لیجانے کی زیادہ فکر ہے،ذوالفقار بیگ

منگل 19 ستمبر 2006 17:12

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری ذوالفقار بیگ نے کہا ہیکہ کہ قائمقام وزیراعظم ملک نواز کو 8لاکھ عوام کے بجائے دارلحکومت لیجانے کی زیادہ فکر ہے ۔غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکر موصوف کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہں نے کہا کہ کراچی ،اسلام آباد سمیت جاپان ،امریکہ ،نیوزلینڈ اورانڈونیشیا کے بڑے علاقے اس وقت خطرناک ترین فالٹ لائنوں پر ہیں ۔

دنیا کے اندر تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا 45 فیصد علاقہ زلزلے سے متاثر ہوا ۔اگر حکومت بہتر انداز میں متاثرین کو بحال نہیں کرسکتی تواستعفیٰ دیدے ۔متاثرہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قائمقام وزیراعظم صدر مشرف کے فیصلوں کے خلاف سامنے آنا چاہتے ہیں تو کھل کر آئیں ۔ورنہ ڈرامہ بازی کرنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :