معاشرتی مسائل کے حل اورقومی سطح کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیں عملاًکردار ادا کرنا ہوگا،زاہد امین

منگل 19 ستمبر 2006 17:12

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد زاہد امین نے کہا ہے کہ معاشرتی مسائل کے حل اورقومی سطح کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیں عملاًکردار ادا کرنا ہوگا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ٹی بی اوردیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ہمیں ملکر اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اورمتعددامراض کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔

ان خیالا ت کااظہار بی ڈی این پروگرام اورپاک کشمیر یوتھ سوسائٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام پاونا ء یوتھ فرینڈلی سنٹر گوجرہ میں منعقدہ والنٹیر کی دوروزہ ٹی بی ملیریا کنٹرول تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات سرٹیفکیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے بی ڈی این پروگرام کے چیئرمین راجہ عبداللہ خان ،کواڈی نیٹر مختیار اعوان ،شہزادلولابی اورڈاکٹر شاہد شیخ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

زاہد امین نے کہا کہ نوجوانوں خصوصاًسوشل ورکرز کوئی بھی ملیریا جیسی امراض کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا اوراس سلسلے میں شعور کی بیداری کیلئے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔اس سلسلے میں کارپوریشن بی ڈی این پروگرام اورپاک کشمیر سوسائٹی سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔راجہ عبداللہ خان اورمختار اعوان نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے ٹی بی ملیریا بارے میں تربیت حاصل کی ہے اس سے نئی نسل کی دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے ۔اس سے قبل تربیتی نشست میں نوجوانوں نے گروپس کی صورت میں تبادلہ خیال کیا اورتجاویز دیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔