طالبان نے مغوی ترک باشندے کو گولی مار کر ہلاک کردیا

منگل 19 ستمبر 2006 17:11

قندہار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) طالبان جنگجوؤں نے مغوی ترک باشندے کو گولی مار کر ہلاک کردیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے کہا ہے کہ ترکی کی تعمیراتی کمپنی کے اہلکار مصطفی کو انہوں نے افغانستان چھوڑ دینے کا الٹی میٹم دیا لیکن اس کے باوجود اس نے اس پر عمل درآمد نہ کیا جس کے نتیجے میں اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ افغانستان میں ترک سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ وہ طالبان کے اس دعوے کی تحقیقات کریں گے واضح رہے کہ طالبان نے مذکورہ شخص کو 28 اگست کو صوبہ ہلمند سے اغواء کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :