ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ‘لڑکی زخمی

منگل 19 ستمبر 2006 16:50

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) نیشنل ہائی وے اور ملیر میں ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور نوجوان لڑکی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے سڑک عبور کرنے والے نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

متوفی 24 سالہ امتیاز کی لاش کو جناح اسپتال لیا گیا ‘ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہوگیا جبکہ ملیر کالابورڈ پر روٹ نمبر 52-A کی بس کی ٹکر سے ایک لڑکی 20 سالہ راشدہ دختر مسعود زخمی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :