جناح ٹرمینل سے بنگلہ دیشی خاتون گرفتار‘ہیروئن برآمد

منگل 19 ستمبر 2006 16:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) پاکستان کسٹمز کے عملے نے جناح ٹرمینل سے بنگلہ دیشی خاتون کو گرفتار کرکے 5کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جس کی مالیت 5کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ایک خفیہ اطلاع پر پاکستان سے بیمان ایئر ویز کی فلائٹ نمبر BG-032 سے بنگلہ دیش جانے والی بنگلہ دیشی خاتون نسرین کو روکا اور اس کے سامان کی تلاشی لی تو گلوکوز اور انرجائل کے ڈبوں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی 5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5کروڑ روپے ہے ۔ کسٹم کے عملے نے ملزمہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔