خطرناک قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کراچی سینٹرل جیل میں انتظامیہ کے لئے سیکورٹی مسائل پیدا ہوگئے

منگل 19 ستمبر 2006 16:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) خطرناک قیدیوں کی بڑی تعداد کے سینٹرل جیل کراچی میں یکجا ہونے کے باعث انتظامیہ کے لئے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی پالیسی کے تحت انتہائی خطرناک مجرموں کی بڑی تعداد کو ایک مقام پر یکجا نہیں رکھا جاتاجبکہ سینٹرل جیل کراچی میں اس وقت خطرناک قیدیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ مذکورہ قیدی القاعدہ ‘ لشکر جھنگوی ‘ بلوچستان میں بم دھماکوں ‘ علامہ حسن ترابی اور صدر مملکت جنرل پرویز مشرف پر حملوں کے مقدمات سے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خطرناک قیدیوں کے مقدمات کی سماعت بھی جیل کے اندر کی جاتی ہے اور ہر ہفتہ متعلقہ عدالت کے ججز جہاں جیل میں عدالت قائم کرکے ان کے کیسز کی سماعت میں ہیں مذکورہ خطرناک قیدیوں کے بارے میں مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان قیدیوں کے تعلقات پر عام دنوں میں بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور صرف جمعہ کے روز ملاقات کھلی رکھی گئی ہے ۔ ادھر اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ جیل حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جیل کے اندر کیمرے نصب کردیئے ہیں تاکہ ہزار سے زائد قیدیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :