شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں ‘ اسٹیج کمپیئر ‘صحافی لٹ گئے

منگل 19 ستمبر 2006 16:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) متعدد وارداتوں میں تاجر اور اسٹیج کمپیئر سمیت کئی افراد لٹ گئے ۔ واردات میں مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ لیاری میں لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد سخت خوف و ہراس پایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز رضویہ کے علاقہ میں لوٹ ما رمیں مزاحمت پر مسلح رہزن غلام مصطفی کو فائرنگ کرکے زخمی کرگئے ۔

(جاری ہے)

بہادر آباد میں مسلح رہزن تاجر محمد یونس اور پریڈی میں اسٹیج کی کمپیئر گلنار تنولی ‘ مقامی اخبار کے رپورٹر آصف سمیت دیگر افراد سے لاکھوں روپے نقد ‘ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ لیاری میں دریا آباد ‘ فدا حسین شیخا روڈ گلی 6 ‘ گلی 7 اور لیاری جنرل اسپتال کے سامنے نامعلوم مسلح ملزمان دندناتے رہے اور متعدد راہ گیروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ مذکورہ علاقے میں روزانہ راہ گیر رہزنوں کا نشانہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔