وزراء کی عدم موجودگی سی130طیاروں کی ناقص حالات اورڈیرہ غازی خان کے لیے پروازیں منقطع کرنے پر حکومتی اوراپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج معاملہ دفاع کمیٹی کے سپردکردیاگیا

منگل 19 ستمبر 2006 16:30

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے پی آئی اے کی ناقص حکمت عملی کی مشترکہ طورپر مذمت اوردفاع کے وفاقی اوروزیر مملکت کی عدم موجودگی پر سخت احتجاج قائم مقام چیئرمین نے معاملہ دفاع کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا منگل کے روز سینیٹر انوربیگ نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ فوکر جہازوں کے گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کے بعد فاٹا کو جانے والے سی130کے جہازوں کی حالات ناقص ہیں آکسیجن ماسک نہیں ہیں مسافروں کی انشورنس نہیں ہوتی سینیٹر جمال لغاری نے کہاکہ ملتان فوکرحادثے کے بعد ڈیرہ غازی خان کی طرف سے جانی والی تمام فلائیٹس منقطع کی گئی ہیں ہمیں اس کی کیوں سزادی جارہی ہے لیکن ہماری باتوں کا جواب دینے کے لیے متعلقہ وزراء کو موجودنہیں ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں حکومتی سینیٹر انوربھنڈر نے کہاکہ ہمیں شدید افسوس ہے کہ وزراء چیئر کی جانب سے رولنگ دیے جانے کے بعد بھی نہیں آئے وزراء کو چاہیے کہ ایوان میں موجودرہیں جواب دیں ایوان میں معاملہ اٹھایاجاتا ہے لیکن اس کا جواب نہیں آتا اس لیے معاملہ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے قائم مقام چیئرمین جان محمد جمالی نے سینیٹ کی دفاع کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نثار مین کو کہاکہ اس معاملے کا نوٹس یلں جس پر نثار میمن نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ کمیٹی کے متعلق نہیں ہے لہذا متعلقہ مزید کو بلایاجائے تاہم چیئرمین نے ایوان سے اتفاق رائے لیتے ہوئے معاملہ دفاع کی قائمہ کمیٹی کے سپر دکردیا۔

متعلقہ عنوان :