انڈس ہائی وے پر دوسری کوہاٹ ٹنل کی تعمیر سے پاکستان  افغانستان  چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں سہل ہوں گی ۔وفاقی سیکرٹری مواصلات

منگل 19 ستمبر 2006 16:20

انڈس ہائی وے پر دوسری کوہاٹ ٹنل کی تعمیر سے پاکستان  افغانستان  چین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) انڈس ہائی وے پر دوسری کوہاٹ ٹنل کی تعمیر سے پاکستان افغانستان چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں سہل ہوں گی ۔وفاقی سیکرٹری مواصلات طارق محمود نے انڈس ہائی وے پر کوہاٹ کے مقام پر دوسری ٹنل کی تعمیر کا جائزہ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر 6.3ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔

این ایچ اے  جائیکا اور نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ اس سیمینار میں پاکستان اور جاپان کے ماہرین نے دوسری کوہاٹ ٹنل کی اہمیت اور افادیت کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں ۔وفاقی سیکرٹری مواصلات طارق محمود نے بتایا کہ دریائے سندھ کے مشرقی جانب کراچی  لاہور  پشاور قومی شاہرا ہ (N-5) کو دوہرا کرنے کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ کے مغربی جانب انڈس ہائی وے (N-55)کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے اور اس کے دو مراحل پر کام مکمل ہونے کے بعد تیسرے مرحلے پر بھی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جاچکی ہیں اور انڈس ہائی وے پر دوسری کوہاٹ ٹنل کی تعمیر کے لئے بھی ابتدائی غور و خوض جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان انٹر نیشنل کو آپریشن ایجنسی کے نمائندے کو ایچی تانو مانے پاکستان میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری سے متعلق اظہار خیال کیا ۔سیمینار میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی  وزارت مواصلات  نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر اور جاپان کے ماہرین تعیمرات اور انجینئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :