پاکستان اور بھارت کے لیڈروں نے سیکرٹری خارجہ کی جلد از جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے تاکہ جامع مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے کر نئے دور کا آغاز کیا جاسکےگا۔ دفتر خارجہ

منگل 19 ستمبر 2006 16:06

پاکستان اور بھارت کے لیڈروں نے سیکرٹری خارجہ کی جلد از جلد ملاقات پر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) پاکستان اور بھارت کے لیڈروں نے سیکرٹری خارجہ کی جلد از جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے تاکہ جامع مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے کر نئے دور کا آغاز کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے لئے طریقہ کار کا تعین ابھی تک نہیں ہوا تاہم وزارت خارجہ و داخلہ اس سلسلے میں رابطوں کے طورپر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

گورنر صوبہ سرحد کے دورہ امریکہ کا مقصد قبائلی علاقوں میں ہونے والے معاہدوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا ہوسکتا ہے۔افغانستان چاہے تو وزیرستان طرز کامعاہدہ اپنے ہاں بھی کرسکتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لئے باضابطہ پیشکش کی گئی ہے ۔جواب تیار کررہے ہیں۔ تسنیم اسلم خان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ