پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم کی مالیت چھ سو ملین ڈالر ہے جبکہ ترکی کی حکومت اس حجم کو دو بلین ڈالر تک لے جانا چاہتی ہے، ترک قونصل جنرل حیاتی سوئے سال

منگل 19 ستمبر 2006 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) ترکی کے قونصل جنرل حیاتی سوئے سال نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم کی مالیت ساٹھ کروڑ ڈالر ہے جبکہ ترکی کی حکومت اس حجم کو دو ارب ڈالر تک لے جانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ممتاز بزنس مین وسیم وہرہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیے کے موقع پر اے آر وائی سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ تقریب میں‌افغانستان ، بنگلہ دیش، روس، سوئٹزرلینڈ ، قطر ، کویت ، یو اے ای اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں‌نے شرکت کی۔ ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کا ترکی کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس سلسلے میں‌مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :