کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا، اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس پوانٹس کے اضافے کے ساتھ نو ہزار نوسو نو پر بند ہوا

منگل 19 ستمبر 2006 14:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19ستمبر 2006) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا، اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس پوانٹس کے اضافے کے ساتھ نو ہزار نوسو نو پر بند ہوا، ڈی جی خان سیمینٹ کے نتائج کی اچھی توقعات اور مارکیٹ کے پر کشش لیول کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے آج خریداری کو ترجیح دی، جس کے باعث سیشن کا بڑا حصہ مارکیٹ مثبت انداز میں حرکت کرتی رہی، تاہم آخر میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی، لیکن انڈیکس نو ہزار نو سو کی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

والیم لیڈر ایک روپے پچھتر پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈی جی خان سیمینٹ کا حصص‌رہا، جس میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا۔