ایران میں زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد250ہوگئی
تازہ ترین : 1

ایران میں زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد250ہوگئی

شمال مغربی ایران میں دو طاقتور زلزلوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 250 تک جا پہنچی ہے ۔پاکستان نے بھی متاثرہ علاقوں میں مدد کی پیشکش کی ہے ۔تبریز کے علاقے میں زلزلے سے تقریباً 2000 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوہرے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت تقریباً 6.2 اور 6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 11 منٹ کے وقفے سے آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں 6 دیہات تباہ ہو گئے جبکہ 60دیگر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ملبے تلے دبے بچ جانے والے لوگوں کی تلاش جاری ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2012 - 14:28:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں