بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

آج کی قومی خبریں (2017-09-13)

وفاقی کابینہ نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اس حوالے سے بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی
بل کے تحت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جا سکے گا،سارے عمل کی نگرانی کیلئے قومی عملدرآمد کمیٹی پہلے ہی وزیراعظم کی سربراہی میں بنائی جا چکی ہے،اجلاس میںپاکستان اور تنزانیہ کے درمیان ویزہ فری معاہدے پر دستخطوں کی بھی منظوری

پا کستان رینجر ز (پنجاب) کی سیکٹر کمانڈر کانفرنس
انتظامی،تربیتی ،فلاحی اور پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلقہ اُمور کا جائزہ لیا گیا،اہم فیصلے

پانامہ کیس ،سپریم کورٹ کا ڈ ی پی او راولپنڈی کو نوٹس کی تعمیل کیلئے خط

قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پولیس کا چکمہ دے کر فرار

وفاقی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ملازمت کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد کئی اساتذہ جو ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے تھے ان کو واپس نہیں بھیجا

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

پرویز خٹک سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار
صوبائی حکومت نے معاشی ترقی کی اہمیت کے پیش نظر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، صنعتی پالیسی کے تحت پرکشش مراعات دے رہے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
خیبرپختونخوا صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کیلئے موزوں ترین خطہ بن چکا ہے ، صوبے میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق تبدیلی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گزشتہ چار سالوں میں انقلابی اصلاحات کرتے ہوئے 200 کے قریب قوانین اور ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں، وفد سے گفتگو

کراچی،مہاجرقومی موومنٹ کی طویل کوششوں کے بعد بالآخر مہاجر اجتماع کی اجازت مل گئی
17ستمبر 2017 الحمزہ گرائونڈ لانڈھی میں مہاجروں کا اجتماع منعقد ہوگا

تحریک انصاف کااتوار بازا رحادثہ کمیٹی کی مالی امداد کی سفارشات پر فوری عمل کا مطالبہ
اسلام آباد کی انتظامیہ جلد از جلد تمام متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو مکمل کرے اور ان کے مالی نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے

،حکومت ان دونوں واقعات کی تحقیقات کے لیے کوئی عدالتی جج مقرر کرے جو حقیقت کا تعین کر سکے ، سافٹ ویئر کمپنیوں کو اپنا کام جاری رکھنے کے لیے متبادل جگہ دی جائے ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکی گفتگو

ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کرلئے ،سماعت 15 ستمبر تک ملتوی
حافظ سعید کی سرگرمیوں سے متعلق پولیس، سی ٹی ڈی ،اسپیشل برانچ نے رپورٹس جمع کرائیں ،رہا ئی پرامن عامہ کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے‘ وزارت داخلہ

وفاق نے بھی حافظ سعید کے کالعدم جماعت الدعوة کے لیڈر ہونیکی تصدیق کی ہے ،غیر قانونی طور پر چندہ اکٹھا کرنے کے مقدمات درج ہوئے

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر بیس اہل سنت جماعتوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تنخواہ اور مراعات سیشن جج کے برابر کرنے کا حکم
الیکشن ٹربیونل میں تعینات ججز کو بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم