بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی قومی خبریں (2017-08-12)

نواز شریف کو30 سالوں میں نیا پاکستان بنانے کا خیال کیوں نہ آیا، پرویز خٹک
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئیں یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں ان سیاسی مجرموں نے اپنے مفادات کی خاطر قومی اداروں کو تباہ کیا ، پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے نہیں دیا یہ باری باری ملک کو لوٹتے رہے، عمران خان وہ واحد سیاستدان ہے جس نے ان کی لوٹ مار کو چیلنج کیا اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کردیا ،نواز شریف الله تعالیٰ کی پکڑ کا شکار ہیں،کہتے تھے کہ فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے مگر آج خود سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جلسے سے خطاب

ایبٹ آباد میں زیر تعمیر ہزارہ موٹروے پر کرین کی زد میں آکر 2 غیر ملکی انجینئرز ہلاک

ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

پانچ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ درجنوں طالبات کی حالت غیر ہونے کے متعلق رپورٹ آ گئی
طالبات کی حالت ای کول آئی بیکٹریا پھیلنے سے غیر ہوئی، ای کول آئی بیکٹریا پر قابو پانے کیلئے ایمپیم اور سولوزون ادویات کااستعمال ضروری ہے تاہم یہ دونوں اقسام کی ادویات مہنگی، مارکیٹ سے حصول بھی باآسانی ممکن نہیں ہے

گوجرانوالہ کے عوام کا نواز زشریف کو '' آئی لو یو '' سابق وزیراعظم کا '' آئی لو یو ٹو '' سے جواب
عوام نواز شریف کے نعروں اور باتوں کا پر وجوش انداز میں جواب دیتے رہے

آمروں کے دور میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں ادب کے کلچر کا خاتمہ کیا گیا،

ہمیں بحیثیت قوم اپنی سمت کا تعین کرنا پڑے گا
ْچیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا اشرف شاد کی کتاب ’’ جج صاحب ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اٹک ، ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر نے کے الزام پر پو لیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ںمیں تبدیلی کا فیصلہ

باجوڑایجنسی، تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے ادا کردی گئی