بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی اہم خبریں (2018-03-13)

اپوزیشن اتحادکے صادق سنجرانی 57 ووٹ لیکر چیئرمین سینیٹ ،سلیم مانڈوی والا54 ووٹ لیکر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار راجہ ظفر الحق 46 ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار عثمان کاکڑ 44 ووٹ حاصل کرسکے
نومنتخب چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ایران کے ساتھ باہمی تجارت کو 2021تک 5ارب ڈالر تک سے جانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا معاملہ حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات میں گفتگو

ْتوہین عدالت، نہال ہاشمی کا جواب غیرتسلی بخش قرار ، فرد جرم عائد کرنے کیلئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر

قرآن پاک بھی عدل کرنے کا حکم دیتا ہے، میں عدالت کے لیے جیل گیا،مجھے سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہی سینیٹر شپ چلی گئی، اب میرے پاس کیا بچا ہی ،نہال ہاشمی کی عدالت سے استدعا

ْنو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا عمران خان کو ٹیلیفون ،حمایت پر شکریہ ادا کیا


عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ،آپ کی مجھ سے وابستہ توقعات پر پورا اتروں گا، گفتگو

شاہد مسعود کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،ْ
سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کا بیان مسترد کر دیا
ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ فیصل صدیقی عدالتی معاون وکیل مقرر

قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ،ْاحسن اقبال

ملکی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ْوزیر داخلہ کا انٹرویو

نومنتخب چیئرمین سینٹ کسی بھی طورپر قبول نہیں ہیں،محمود خان اچکزئی

آج جس طرح سینٹ انتخابات ہوئے یہ جمہوری انداز میں نہیں ہوئے،سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی

بیٹے کی سینٹ میں لڑائی ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف سے معذرت

سینیٹ کے آزاد اراکین کو سات یوم کے اندر سرکاری و اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرنا ہو گا‘ صادق سنجرانی

محمد نواز شریف نے اس مرحلے کے اوپر بھی نہ تو خریدو فروخت کی اور نہ ہی خریدوفروخت ہونے دی یہ ان کے نظریے اور بیانیے کی جیت ہے‘ وہ
آج بھی اصولوں پر کھڑے ہیں، بڑا مرحلہ 2018کے عام انتخابات ہیں اس میںعوام اصولوں پر کھڑی جماعت کو ووٹ دیکر "ووٹ کو عزت دو"کے نظریے کو جیتوائے گی ،تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگانے والوں کا بھیانک چہرہ ابھر کر سامنے آگیا ہے،

ساڑھے چار سال قبل ایک دوسرے کو نقلی خان اور چور کہنے والے سینیٹ ہال میں ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے،پاکستان کے غیور عوام ماضی میں کرپشن کی اعلیٰ مثالیں قائم کرنے والوں کو 2018ء کے عام انتخابات میں بھی رد کریں گے،سینٹ الیکشن رزلٹ آگیا ہے جس جس نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے اس نے جمہوریت اور ضمیر کا سودا کیا ہے ،غیر جمہوری عناصر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،جیت ہمیشہ اصولوں پر چلنے والوں کی ہوتی ہے ، نامعلوم افراد،امپائر کی انگلی اور کٹھ پتلیوں کی سیاست کرنے والوں نے پاکستان کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے ہمیشہ پیچھے سے وارکیا،بلوچستان کی منتخب حکومت گرانے اورسینٹ الیکشن میں دھاندلی کرانے کے بعد آج "زندہ ہے بھٹو " کا فلسفہ ختم ہوگیا ہے
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ، سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

آصف زرداری کا مشکور ہوں ان کی وجہ سے تین سال چیئرمین سینٹ رہا ، رضا ربانی

نو منتخب چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،امید ہے آئین کی بالا دستی کے لئے کام کریں گے ، سابق چیئرمین سینٹ

ڈپٹی چئیرمین بننے پرخاتون سینیٹر نے سینیٹ میں سرعام سلیم مانڈی والا کو گلے لگا لیا

نظام کے بگڑے لاڈلے بچے سمجھتے ہیں کہ ان کا احتساب نہیں ہوسکتا،اعتزاز احسن

کرپشن میں ملوث ریاست کو پولیس اسٹیٹ بنانے والی حکومت کے خلاف سینیٹرز نے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا
نواز شریف اور مریم توہین عدالت میں سزا چاہتے ہیں تاکہ اصل مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکے سپریم کورٹ کا نظرا نداز کرنا درست ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کو شکست ہوئی، شیخ رشید

صادق سنجرانی کو کامیاب کرا کر آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبتی سیاست کو اٹھایا ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

7.2ملین ڈالر کا فراڈ،ایف آئی اے نے حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

مولانا فضل الرحمن نے بھی متحدہ اپوزیشن کے نامزد چیئر مین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دیکر واضح برتری سے جتوایا
ووٹ آصف زرداری کو دیئے، بیان نواز شریف کے حق میں دیکر حکومتی اتحاد کو بھی برقرارر کھا

عددی اکثریت کے باوجود مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے چئیرمین کے الیکشن میں ناکامی کیوں ہوئی ، اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو عبدالعلیم خان کی چھان بین کے دوران ہراساں کرنے سے روکدیا

پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ، دونوں ممالک کو فضائی روابط بڑھانا ہوں گے

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا پاک ایران بزنس فورم سے خطاب

پاک ایران دوستی کو 70 برس سے زائد ہوچکے ‘ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں، جواد ظریف

ائیر چیف مارشل سہیل امان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف

امریکی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا
ذاتی طور پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے کیے گئے اقدامات نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، سربراہ امریکی فضائیہ
امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی پیشکش
سیکرٹر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی امریکی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ،

باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو
دونوں ممالک کا خطے میں امن وامان قائم کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف ملکر کاروائیاں کرنے پر اتفاق
پاک امریکہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرکے خطے سے دہشت گردکا صفایا کرینگے، تہمینہ جنجوعہ

سپریم کورٹ :تصویر والے سرکاری اشتہارات پر پابندی عائد
عدالت نے کے پی کے حکومت سے کل تک ایک سال کی تشہیر کی تفصیلات طلب کر لیں
اس بار الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، چیف جسٹس کے ریمارکس

نیب لاہور کے زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حوالے سے لیب ٹاپ سکیم سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا

سینٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے’’ ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘ کا نعرہ لگایا

’’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ‘‘کا نعرہ لگایا ،ن لیگی سینیٹرز کا جوابی نعرہ

وعدہ کر کے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے والوں نے حکمران جماعت کو عذر پیش کر دیا

کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا،کچھ لوگوں نےاپنےکندھوں پرہاتھ لگاکرکہاہم پربہت دباوتھا،مشاہد اللہ خان کا دعویٰ

شطرنج کے مٴْہرو! تم جیتے نہیں،تمہیں بدترین شکست ہوئی،ذراعوام کے سامنے تو آؤ‘،مریم کا ٹویٹ

صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر
مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان لڑائی پر دونوں کو ایوان سے باہر نکلوا دیا

مشال قتل کیس کامرکزی ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

سینیٹ میں عبرتناک شکست، نواز شریف کے عدلیہ مخالف آئینی ترمیم لانے کے مزموم مقاصد خاک میں مل گئے

حکمران جماعت سپریم کورٹ‘ عدلیہ کے ججوں کی عمروں‘ نیب اور ایس ای سی پی کے اختیارات کم کرنا چاہتی تھی