بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2018-01-12)

قصور، اغواء اورزیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی زینب اور پو لیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے دو افراد کی وجہ سے حالات تیسرے روز بھی انتہائی کشید ہ،جاں بحق ہونیو الے افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی، فضاء افسردہ ،حالت کشید ہ ، پو لیس اور مظاہرین میں وقفے وقفے سے تصادم کا سلسلہ جاری رہا ،مقامی ایم پی اے کے ڈیر ے پر مظاہرین کا دھاوا
ْ وزیر اعلیٰ پنجاب اورسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی زینب کے گھرآمد، والدین سے اظہارتعزیت
ملزمان کو جلد پکڑا جائے موجودہ حکمران عوام کے جانوں ومال کا تحفظ نہیں کرسکتے، اشرافیہ کے نظام میں غریب کو انصاف نہیں مل سکتا،موجودہ حکمرانوں سے چھٹکاراوقت کی ضرورت ہے،سراج الحق،خورشیداحمدقصوری، قمرزمان کائرہ،جہانگیرترین ،چودھری سرور اوردیگررہنمائو ں کی میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیشل سروسز ہیڈ کوارٹر چیراٹ کا دورہ ،ْ ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کیا
شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کمانڈوز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ،ْیادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی
مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کاقیام ممکن ہوسکا ہے ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

وزیراعلی کی زیر صدارت کا بینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ،قصور میں پیش آنے والے واقعات کی ابتدائی رپوٹیں پیش
کیس کا چالان 24 گھنٹے میں پیش ہوگا ،ملزم کی نشاندہی میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے نقد انعام کااعلان

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کے لئے 30، 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان
اجلاس میں مقتول بچی زینب اور فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے 2 افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،وزیراعلی کا واقعات پر اظہار افسوس
بچی کے قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم ،درندہ صفت ملزم قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں پائیگا‘شہبازشریف
پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیدھی فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا،نہتے لوگوں پر گولی چلا کر ظلم کیا گیا،پولیس حکام کی سرزنش
میں نے گزشتہ صبح خود میٹنگ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں،اسکے باوجود نہتے لوگوں پر فائرنگ کرکے بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا
معصوم زینب کے کیس میں انصاف کا ہر تقاضا پورا کیا جائیگا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کو قصور میں ہی رکنے کی ہدایت

ڈی پی او نے لاش ڈھونڈنے والے کو دس ہزار انعام دینے کا کہا،اسلام میں قتل کی اجازت ہوتی تو میں اسے قتل کر دیتی،زینب کی بہن

ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت قومی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک اور میکانزم کی تیاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز ،دیگر امور پر گفتگو کی گئی

علامہ خادم حسین رضوی قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی زینب کو انصاف دلوانے کیلئے میدان میں آگئے

امریکی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں ،ْامریکی حکومت کی ہدایت
پاکستان میں امریکی شہری خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور آزاد کشمیر نہ جائیں ،ْامریکی وزارت خارجہ کا پیغام، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات کے پیش نظر امریکی حکومت کے پاس اپنے شہریوں کو ہنگامی سروس پہنچانے کی صلاحیت محدود ہے ،ْبیان

بشریٰ بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں ،ْ ملاقات پردہ میں ہوتی تھی ،ْعمران خان

شادی کی پیشکش کر نا میرا ذاتی معاملہ ہے ،ْ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا گیا ،ْ بات آگے بڑھتی تو سب کو بتاتا ،ْشریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے بتائوں تو عوام کو منہ نہ دکھا سکیں ،ْتنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال

زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیے جانے کی اطلاعات

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احمد رضا قصوری سے زینب کیس میں ملزم کی گرفتاری کی بات ہرگز نہیں کی،سپریم کورٹ

قصور واقعے کا ملزم چاہیے تو شہباز شریف کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں ،ملزم باہر آ جائے گا،سینئیر صحافی

قصور کے سابق ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے زینب کی لاش ملنے پر دس ہزار رو پے انعا م طلب کیا

اغواء و ز یا دتی کے بعد قتل ہو نے والی معصوم 7سا لہ ننھی کلی زینب کے چچا حافظ عدنان کاانکشاف

زینب کیس، بیان بازی نہیں، ضیاء الحق دور کے پپو کیس کی طرح مجرم سرعام پھانسی پر لٹکائیں‘ چودھری شجاعت
ماڈل ٹائون میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے منع کرنے پر خواتین کو گولیاں مارنے پر بھی میں نے آرمی کورٹس جیسی خصوصی عدالتیں بنانے کا مطالبہ کیا، مسلم لیگ (ق) کے صدر کا بیان

کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت خراب,ہسپتال منتقل کر دیا گیا

میری بچی اور زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے: قصور میں قتل کر دیے جانے والی بچی عائشہ کی والدہ کا بیان

بلوچستان کے مسائل حل کریں گے،میر عبدالقدوس بزنجو
صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے،نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان

قصور واقعے کے بعد 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، امکان ہے کہ مجرم ان افراد میں سے ہی کوئی ہے: راںا ثناء اللہ

سانحہ قصور کے ذمہ دار شہباز شریف ،رانا ثناء کو او ایس ڈی بنایا اور طلب کیا جائے‘ ڈاکٹر طاہر القادری

اب جاتی امراء کی طرف مارچ کرنا ہوگا‘ شیخ رشید،سیدھی گولیاں مارشل لاء دور میں بھی نہیں ماری جاتی تھیں ‘ قمر الزمان کائرہ
�نوری کے احتجاج سے ڈرانے کیلئے قصور میں پولیس نے ڈائریکٹ فائرنگ کی: کامل علی آغا،ایسا لادین معاشروں میں بھی ظلم نہیں ہوتا‘ منظور وٹو
رہنمائوں کا چیف جسٹس سے سانحہ قصور کی ایف آئی آر منگوانے کی اپیل،سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل ہو جاتا تو سانحہ قصور نہ ہوتا‘احتجاجی مارچ سے رہنمائوں کا خطاب

بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے قصور میں زیادتی کا شکار بتول کا علاج کروانےکی ذمہ داری اٹھا لی

صدر ممنون نے پی ٹی وی جنسی ہراساں سیکنڈل کے ملزمان کو معاف کر دیا

اپنے مقدمہ پر ایک بار ایوان صدر سے رابطہ کریں گی، کیس کو سمجھا ہی نہیںگیا، ایوان صدرسے فیصلہ میں ملزمان کے والد اظہر لودھی کا نام بھی لکھا گیا ہے جو کہ آئین کے منافی ہے، متاثرہ خاتون
پی ٹی وی میں کرپشن ،اقربا پروری اور دیگر جرائم کی سرگرمیوں کے خلاف متعدد انکوائریاں زیر سماعت ہیں، متعدد انکوائریوں میں مذکورہ افراد بھی شامل ہیں ، ذرائع

قصور واقعے پر پورا ملک غم میں مبتلا ہے ،چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹائون کا از خود نوٹس لیں،عمران خان کا مطالبہ

سانحہ ماڈل ٹائون پر طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے 18جنوری کو پوری طاقت کے ساتھ شامل ہوں گے ، حالات کی بہتری کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں
قصور واقعے سے لوگ شدید غم و غمزدہ ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

جنرل مشرف نے اپنی کتاب میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے سینکڑوں مبینہ دہشتگرد امریکہ کے حوالے کئے اس کے بعد ایجنسیوں کے زبردستی غائب کئے جانے والے افراد کے کیسوں میں ملوث ہونے میں آسانی ہوگئی اور یہ بیانیہ بن گیا کہ ریاست خود ہی غائب ہونے والے افراد کے معاملے میں شامل ہے،

مشرف کے اس اعترافی بیان کی تحقیقات حیرت انگیز طور پر غائب ہونے والے افراد کا معاملہ سمجھنے میں معاون ہو سکتا ہے، یہ حقیقت کہ تمام ریاستی ادارے بشمول سپریم کورٹ، پارلیمان اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں یہ معاملہ حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جو لوگ اس فعل میں ملوث ہیں وہ ریاستی اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں اور نظر نہیں آتے
سینیٹر فرحت اللہ بابر کا نیشنل پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے مظاہرے سے خطاب

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے پرسنل اسٹاف آفیسرکو رہا کردیا گیا

قصور کے اندوہناک وا قعہ کی جتنی بھی مذ مت کی جا ئے کم ہے ، انتظامی نا کامی اور معاشرے کی ا جتما عی ذمہ دار ی سے بھی انکار قطعی طو ر نھیں کیا جا سکتامگر اس ٹریجڈی کا سیاسی نمبر بنانے کیلئے استعمال بھی اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن کی نشانی ہے
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ٹویٹ

مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ہے، احتجاج کا مقصد ٹریفک کا نظام درہم برہم کرنا، سرکاری ملازمین کو دفاتر اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا ہے، طاہر القادری صرف احتجاج اور انتشار کرنے پاکستان آتے ہیں،

وہ یہ شوق اپنے اصل ملک کینیڈا میں پورا کریں، عوام جانتے ہیں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف طاہر القادری کے ساتھ کیوں ہیں،وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کابیان

وزیر اعلیٰ نے اطمینان دلایا ہے کہ مجرم پکڑے جائیں گے
ہم اسی دن مطمئن ہوں گے جب ملزم قانون کی گرفت میں آ جائیں گے ،والد زینب