بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2017-12-07)

ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کی بغاوت
رکن بلوچستان اسمبلی عامر رند تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا استقبال کرنے کیلئے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئے

شوہر کے قتل کے مقدمے میں 18 سال جیل میں رہنے والی خاتون کو شواہد کی عدم موجودگی کے باعث رہا کر دیا گیا

فیض آباد دھر نا آپریشن ناکامی پر پہلا آفٹر شاک

ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کا تبادلہ ، مذاکرات کے عادی پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو نیا آئی جی اسلام آباد لگانے کی منظوری

عوامی تحریک کاانکوائری ٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور کی مہمان نوازی کے کیا کہنے‘ زندگی بھر یاد رکھوں گا‘میئر لندن صادق خان

عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے سے بیرون ملک آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی: جاوید ہاشمی کا الزام

سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزمان شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جائے:ڈاکٹر طاہر القادری

سربراہ عوامی تحریک کی عہدیداروں کو 24 گھنٹے کنٹینر تیار رکھنے کی ہدایت ،کارکنوں کو بھی تیار رہنے کا حکم
جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا،سرکاری رپورٹ مظلوموں کو سزائیں دلوانے کیلئے کافی ہے

پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے ،ْسرتاج عزیز

پاکستان اس شعبہ کی استعداد کار کے مطابق پیداوار کے حصول کیلئے چین کے فنی تعاون سے مجموعی طور پر زراعت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ،ْ وفد سے گفتگو

مریم نوازنے پشاوریونیورسٹی میں تاریخی بیلے ڈانس کی ویڈیو شیئرکردی
پشاورکی تاریخ میں پہلی یونیورسٹی میں بیلے ڈانس،عمران خان کےنئےپاکستان میں بےحیائی عروج پرہے،یونیورسٹی میں بھی مجرے شروع ہوگئے ہیں۔ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز

مشال خان قتل کیس میں زخمی طالب علم عبدالله نے سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ بیان ریکارڈ کروایا

پیپلز پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کیے جانے کا دعوی

پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی شیخ سلمان بن خلیفہ ال خلیفہ سے خصوصی ملاقات

الیکشن کمیشن کے کئی افسران کی تقرریاں اور تبادلے

سپریم کورٹ نے شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

وزیر اعلی سندھ اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو گئے
صاف پانی کیس، ملکر کام کرینگے تو مسئلہ 6 ماہ میں حل ہوجائے گا، سپریم کورٹ
اس کیس کو مخاصمانہ نہ لیجئے، ہم نے بڑے عزت و وقار اور احترام سے آپ کو بلایا ہے، ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو اس آلودہ پانی سے نجات دلائی جائے، وزیر اعلی صاحب حکومت نے یہاں کے لوگوں کی زندگیاں خراب کر دی ہیں۔ ہمیں آپ لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے یہاں کے لوگوں کے حال پر مجھے درد محسوس ہوا، سندھ کے لوگ بہت تکلیف میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا لوگوں کو صاف پانی پینے کو نہیں مل رہا، ہم خود گندگی کو پینے کے پانی میں شامل کر رہے ہیں۔ آپ وفاق کے بغیر اس معاملہ کو حل نہیں کر سکتے تو بتائیں ہم آپ کی مدد کرتے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
آپ کو لوگوں نے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے،پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت میں کوئی معاملہ عدالت تک نہیں آیا انتظامیہ کی نا کامی کے بعد لوگ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں، جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس
سمت درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،یقین دلاتا ہوں آپ کو کام نظر آئے گا، وزیر اعلی مراد علی شاہ

جب تک اختیارات کسی ایک اتھارٹی کے پاس نہیں ہوں گے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا یہاں اختیارات اور حدود کا تنازعہ ہے،

کراچی کو ملنے والا پانی محض قطرہ ہے، کراچی کا پانی ٹریٹ کرنے کے قابل ہی نہیں ہے ،سمندر کو غلاظت کا ڈھیر بنادیا گیا ہے، کے فور منصوبے کی لاگت آٹھ ارب روپے سے بڑھ کر بتیس ارب کیسے ہوگئی یہ پوچھا جائے ،کراچی کی آبادیاں ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے، 2020تک کراچی کی آبادی تین کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، کراچی کو سندھ کے حصہ کا 1.51فیصد پانی دیا جا رہا ہے، کے فور اور تھری ہمارے دور کے متعارف کردہ ہیں،شہر میں 13ادارے کام کرتے ہیں کوئی مرکزی ادارہ نہیں، سید مصطفی کمال کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

اقلیت کا لفظ تبدیل کرکے آئین کے مطابق نان مسلم کیا جائے‘ اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ اس ملک میں ان کے حقوق سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔سپریم کورٹ

پرویز مشرف کا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے دور میں مجاہدین کو جہاد کیلئے بجھوانے کا فیصلہ واپس لینے پر اظہارندامت

کشمیر یوں کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے مجاہدین کو مقبوضہ کشمیر بجھوانے کی تجویز دیدی
اگر بھارت بلوچستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے چھرا گھونپ رہا ہے تو ہمیں بھی کھل کر اور ہر طریقے سے کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے ، حافظ سعید نے ہمیشہ مظلوموں کی مدد کی لیکن میں نے ان پر پابندی لگا نے کا غلط فیصلہ کیا تھا ، پاکستان کے موجودہ حالات 1999سے بھی بدتر ہیں ،میرے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں ، بہت جلد پاکستان واپس آئوں گا ،عدلیہ اچھا کام کررہی ہے ، احتساب کا عمل مزید تیز ہونا چاہیے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدرکا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسرائیل میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،خواجہ آصف

امریکی اقدام سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا،وزیر خارجہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

میٹروبس سروس اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کو وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے منسلک کرے گی

مریم نواز نے پارٹی چھوڑنے پر میرے متعلق جو ٹویٹ کئے ان کے جوابات وہی دیں گی،جاوید ہاشمی

نواز شریف پر کڑا وقت ہے، میں اقتدار کے لئے مسلم لیگ ن میں نہیں جا رہا، جمہوریت میں تن تنہا نہیں رہا جا سکتا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

استعفیٰ کی ڈیمانڈ ساڑھے 4سال سے ہو رہی ہے ، رانا ثناء اللہ
پیر حمید الدین اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے انتخابات لڑانا چاہتے تھے، ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کی مخالفت شروع کر دی

15اراکین کون ہیں، استعفیٰ پیش تو کریں،سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر حمید الدین سیالوی کا حکومت سے علیحد گی کا اعلان

صرف وزیرقانون رانا ثنا اللہ نہیں ،ْ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا ،ْ میڈیا سے بات چیت
حکومت سے اجازت ملے یا نہ ملے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ ہوگا

امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان ،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کاامریکی اعلان ،اسرائیل نے امریکی فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا