بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2017-10-11)

جو چیزیں عمران خان کے حق میں ہیں وہ مل گئیں جن میں ابہام ہے وہ دستیاب نہیں،سپریم کورٹ
دستاویزات کے درست ہونے کا کیا ثبوت ہے،درخواست گزار کئی بار دستاویزات کی ساکھ پر سوال اٹھا چکے ہیں، کیا ثبوت ہے کہ جہانگیر ترین کے پاس 18 ہزار ایکڑ زمین لیز پر تھی ایسے معاہدوں میں بے نامی زمین ہوتی ہے،معاہدے مشکوک اور جعلی ہوتے ہیں، جہانگیر ترین ہمیں مطمئن کریں جن سے زمین لیز پر لی گئی کیا وہ اس زمین کے مالک تھے ،ممکن ہے کسی کا شناختی کارڈ لے کر لیز معاہدہ لکھ لیا ہو،دیکھنا ہے جس سے معاہدہ ہوا کیا وہ مالک تھا کہ نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار ن کے ریمارکس
شک پیدا ہورہا ہے زمین کسی اور کے نام پر حاصل نہ کی گئی ہو، جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس

میاں صاحب ابھی تک نکالے جانے کی وجہ پوچھ رہے ہیں، آپ ہماری نہیں نکالنے والوں کے خوف سے نکلے ،اگر آپ کو نہیں پتہ تھا تو وزیراعظم ہائوس خالی نہ کرتے،اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو کرے گا کیا ، ان سے ڈینگی نہیں سنبھالا جاتا ،یہ نیا پاکستان تو کیا نیا کے پی کے بھی نہ بنا سکے، قوموں کی زندگی میں عمران اور نوازشریف جیسے فنکار آتے رہتے ہیں،قوم ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری کا پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کا نام تبدیل کرکے وزارت میری ٹائم رکھنے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب کی عدلیہ کو مثالی جوڈیشری بنا رہے ہیں، آپس میں رابطوںکو موثر اور فعال کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ضلعی سطح پر عدلیہ کو مستحکم کرکے پر اعتماد بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر قانون و انصاف کے مطابق فیصلے کرکے حق و انصاف کا بول بالا کریں، جج صاحبان اسی وقت اپنا کام اطمینان اور سکون سے کر سکتے ہیں جب وہ مطمئن اور آسودہ ہوں، جج صاحبان اپنے اہل خانہ کو بھی وقت دیں اور اپنے اپنے طرز عمل ، کردار اور شخصیت سے یہ ثابت کریں کہ جج معاشرے کا باوقار طبقہ ہیں اور وہ اپنے طرز معاشرت میں بھی ایسا معیار قائم کر سکتے ہیں جو دوسروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال بن سکتا ہے
جسٹس سید منصور علی شاہ کا عشائیے سے خطاب

کیپٹن( ر ) صفدر کا فوج میں قادیانیوں کی بھرتی پر پابندی کیلئے قرارداد لانے کا اعلان

قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب شعبہ فزکس کا نام بھی تبدیل کیا جائے، عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے بھی ختم نبوت سرٹیفیکیٹ پر دستخط لینے چاہئیں،سیاسی جماعتیں ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں،مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کا ایوان زیریں میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

کیپٹن(ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف بیان کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے،

غیر ضروری بات کو اتنی بڑی سطح پر اس انداز میں کرنے کی ضرورت نہیں تھی، کیپٹن صاحب کی بات کو اتنی اہمیت نہ دی جائے، قومی اسمبلی میں اظہار رائے کی آزادی ہے، وہاں کوئی کچھ بھی بول سکتا ہے
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہماری حکومت کو عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں، سپرپاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ، ہمیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے ، ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے ، فوجی مداخلتوں کی تاریخی انتہائی تلخ ہے ، ہم نے وطن عزیز کو ٹوٹتے دیکھا ،امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلکس ویلز جمعرات کو پاکستان آئیں گی
وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

وزیردفاع اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

جسٹس (ر)جاویداقبال اگرقمرزمان چوہدری ثابت ہوئےتوعوام سڑکوں پرہوگی،عمران خان
نیب شریف فیملی کے وی آئی پی احتساب پر ایکشن لے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکاہے،فضل الرحمن مجھے یہودی، خواجہ آصف مذہبی آدمی کہتے ہیں،خیبرپختونخواہ میں دوبارہ ڈینگی مچھرنہیں آنے دیں گے،2018ء میں چاروں صوبوں میں حکومت بناکر پاکستان سرسبزکردینگے،چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

وہ کون سا گاڈ فادر ہے جو عمران خان کا کام نمٹا رہا ہے،
عمران خان کو 100گناہ بھی معاف ہیں، کیپٹن صفدر گرفتار ہو سکتے ہیں تو اشتہار عمران خان کیوں نہیں، جہانگیر ترین نے اپنے باورچی اور مالی کے نام پر جائیدادیں رکھی ہیں
وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزکی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرادر یارمحمد رند کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ

سعودی عرب نے ہزاروں انتہاپسند اماموں کو فارغ کردیا۔

اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے: شیخ رشید کا الزام

گزین مری کو ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

جنرل رضوان اختر نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دی جانے والی ترقی کے باعث ریٹائرمنٹ لی
سابق آئی ایس آئی چیف ممکنہ طور پر اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں: مجیب الرحمان شامی کا دعوی

عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی پر قابو پا لیے جانے کے دعوے بے بنیاد
صوبائی دارلحکومت اور صوبے میں ڈینگی مزید پھیلنے کا خدشہ، سردیوں میں ڈینگی ختم نہیں ہوتا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا
سوشل میڈیا نیٹ ورک میں اب صارفین ٹوئیٹ کو بک مارک یا بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کرسکیں گے، ہیڈ آف پراڈکٹ

عدالتی فیصلوں سے اختلافات ہر سیاسی کارکن کا حق ہے،سعدرفیق

سپریم کورٹ پر حملے کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر نہیں سابق چیف جسٹس پر عائد ہوتی ہے
پانامہ کی بجائے اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کو نکالنے کے فیصلے کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے
ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے ، اس سے پاکستان کو خطرات لاحق ہونگے ۔ ہمیں بین الاقوامی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا ہو گا
اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال پر غور کرنا ہو گا، ترمیم کے بعد اب وہی پارٹی کا سربراہ ہو گا جس کو کارکن چاہیں گے ،کوئی بھی آمر ان کا راستہ نہیں روک سکے گا
وزیرریلوے کا سینٹ میں اظہار خیال

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے شفافیت اور میرٹ بیسڈ فیصلہ سازی ناگزیر ہے، پرویز خٹک

خیبر پختونخواہ میںرائٹ ٹو انفارمیشن کا قانون متعارف کرایا،یہ پہلا صوبہ ہے جس نے بین الاقوامی معیار پر تسلیم شدہ قانون کے ذریعے اچھی حکمرانی ، میرٹ کی بالادستی ، عوام کے حقوق کی واگزاری اور انصاف کے پورے نظام کو سہل بنانے کیلئے بنیاد فراہم کی ، نیشنل منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب

کلثوم نواز کی برطانیہ میں پہلی کیموتھراپی کے سیشن کی تیاری
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے والدین کی تصاویر جاری کی اور چاہنے والوں سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا

محمد نواز شریف نے سی پیک کے لئے شنگھائی تعاون کونسل میں اپنا کردار ادا کیا،

1500 کلو میٹر سڑکیں بن چکی ہے، سوا چار سالوں میں ملک کے حالات کو تبدیل کیا، پاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان کا سینیٹ میں بحث کے دوران اظہار خیال

وزیراعلیٰ نے پنجاب میںفری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

پنجاب ایمرجنسی سروسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ ،موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے عملے کے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ کا فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس 36 اضلاع میں شروع کرنے اورریسکیورز کورسک الاؤنس دینے کااعلان
نئی سوچ کیساتھ فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے ، تنگ گلیوں میں رہنے والوں کوسہولت ملے گی
پنجاب میں میرٹ کا نظام آگے بڑھ رہا ہے،ریسکیو 1122 نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے اپنی خدمات مہیا کی ہیں
وزیراعلیٰ کاافتتاحی تقریب سے خطاب

نیب ریفرنسز کے سلسلے میں فرد جرم عائد کیے جانے سے قبل ہی مریم نواز کا لندن واپس روانہ ہونے کا فیصلہ

بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر امداد پتافی کی ملاقات ، ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی

عائشہ گلالئی بطور پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اپنا کام جاری رکھے گی ،ْ عائشہ گلا لئی کے وکیل کے الیکشن کمیشن میں دلائل ،ْ سماعت (کل)پھر ہوگی

قومی اسمبلی نے بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈہ سے بین الاقوامی فورم پر دانشمندی اور پوری قوت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی قرارداد منظور کرلی
موجودہ دور حکومت میں منظور ہونے والی قراردادوں پر عملدرآمد کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں، سید خورشید شاہ

غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی مقبوضۃ کشمیر کی خاتون کو واپس حکام کے حوالے کردیاگیا

بھارت نے آئی ایس آئی پر روہنگیا مسلمانوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا

کوئی ممبر قرارداد پیش کرتاہے تو اسے بات بھی کرنے دی جائے ، شاہ محمود قریشی
صرف قرارداد ہی پاس کرینگے تو کسی کو کیا پتہ چلے گے یہ کس مقصد کیلئے تھی ، ایوان زیریں میں گفتگو

نیب لاہور کی ٹیم پاناما تحقیقات کے لیے لندن جائیگی۔

پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والی 10معیشتوں میں شامل
2012 سے 2015 تک تین برس میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا جو کل صارفین کا 47 فیصد ہیں: اقوام متحدہ

الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، بابر اعوان

ہوائی جہازمالٹا میں ہے جبکہ پارکنگ فیس لاکھوں میں جرمنی میں بن گئی، سینیٹراعتزازاحسن
جہازچوری پہلی بارسنی،جوجہازچراسکتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں،نوازشریف نے 90ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی،جبکہ 99ء میں ہم نے ن لیگ کاساتھ دیا،مجھے وکیل کرنے کیلئے آپ نے کلثوم نوازکومیرے پاس بھیجا، سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال