بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

آج کی اہم خبریں (2017-09-13)

پاناما نظرثانی کیس ،5 رکنی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے شریف خاندان کی درخواست منظور،
معاملہ چیف جسٹس کو ریفر
فرض کریں نظر ثانی درخواستوں کیلئے 5 رکنی بینچ بن جائے،فیصلہ کن ججمنٹ 3 رکنی بینچ کا ہے،جسٹس اعجاز افضل کے ریمارکس
پانچ رکنی بینچ کے دوبارہ اکھٹا ہونے پر بھی سوال ہے، 28جولائی کے فیصلے پر پانچ ججز کے دستخط تھے،اگر پانچ ججز کا فیصلہ تھا تو لارجر بینچ ہی نظر ثانی اپیل سنے،وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل، سماعت کل تک ملتوی

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز، احتساب عدالت نے چاروں ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے

ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے،شاہد خاقان عباسی

پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہیں ، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا
حکومت نوازشریف کے شروع کردہ اقدامات کو جاری اپنی مدت مکمل کرے گی ، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی، وزیر اعظم کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

پاکستان نے آزادی کپ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20رنز سے ہر ا دیا،بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ،دوسرا میچ آج ہوگا

جن لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ سالوں سے نہیں ہو رہا وہ نوازشر یف کو بھی فریق بنا لیں ، فیصلہ دنوں میں ہو جائیگا ‘مر یم نواز

نوازشر یف کو 4ویں بار وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ’نوازشر یف آج بھی ہیں کل بھی تھے اور آنیوالے دن میں بھی رہیں گے ‘عوام ملک سے لوڈشیڈ نگ دہشت گردی ‘مہنگائی ‘بے روز گاری کا خاتمہ اور ملکی ترقی چاہتے ہیں تو نوازشر یف کا ساتھ دیں اور کلثوم نوازشر یف کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کر یں ‘قوم جانتی ہے کس نے ملک میں دھر نوں ‘سازشوں اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اور جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر جا کر بیٹھ گیا اور اب لندن میں شادیوں میں شر یک ہو رہا ہے
مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشر یف کی صاحبزادی کا اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب

وزیر اعلی سندھ نے تھر ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا
طیاروں کی لینڈنگ سے تھر ایئرپورٹ پر جشن کا سماں، تھر کول فیلڈ شہید بے نظیربھٹو کا خواب تھا، جسکو سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے خواب کو عملی جامہ پہنایا،پہلے مرحلے سے 608 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ
پہلے غیر ملکی کمپنیاں تھر آنے کے لیے تیار نہیں تھیں، اب سندھ میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کی لائن لگی ہوئی ہے،سید مراد علی شاہ کا تھر ایئر پورٹ اور تھر کول مائنز کو 50 فیصد کام مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

میجرجنرل آصف غفور کی قذافی سٹیڈیم آمد
پی سی بی جس شہر میں چاہے میچ کروائے پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی

بھارت کے ساتھ آبی مسئلے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کوواشنگٹن میں ہوں گے

پاکستان نے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ،ْ پاکستانی افواج ،عوام کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں ،ْ امریکی سینیٹر ٹم کین

شاہد آفریدی کا آزادی کپ کے حوالے سے بیان سامنے آگیا، سخت سیکورٹی انتظامات پر برہم ہوگئے

وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم بن یلدرم سے ملاقات ، دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینٹ نے اعتزاز احسن کے نکتہ اعتراض کا نوٹس لے لیا

چوہدری نثار نے کہا ہے ملک کو سنگین خطرات ہیں ، ایوان کو بتایا جائے کس قسم کے خطرات ہیں آگاہ کیاجائے ، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن
ملک کے وزیراعظم کو بھی علم نہیں ہے تو ہم تو کچھ بھی نہیں، یہ بات چوہدری نثار نے دوسری بار کہی معلوم کرنا ضروری ہے ، رضا ربانی

نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف دائر ریفرنسز پر اعتراضات کا معاملہ

ڈپٹی چیئرمین ، ڈائریکٹر آپریشنزاور پراسکیوٹر جنرل نیب کی نگران جج جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات، ریفرنسز پر احتساب عدالت کے اعترضات سے آگاہ کیا گیا

نواز شریف کو پارٹی میں دھڑے بندی کرنیوالوں کی فہرست موصول، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دیدیا
تمام ارکان اسمبلی سے فرداً فرداً ملاقات کر کے انکے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کریں، زیادہ ناراض ارکان کی فون پر بات کرائی جائے،ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب کی پارٹی سب دھڑے بندی سے متعلق نواز شریف کے خدشات کی تصدیق

تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا

ْایم ڈی وچیئرمین پی ٹی وی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے باوجودضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری
مریم نوازکی حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کی مہم برائہ راست نشرکی جانے لگی

سرکاری ملازمین نے باوقارادارے کے احکامات ماننے سے انکارکردیا
الیکشن کمیشن نے چیئرمین اورایم ڈی پی ٹی وی سمیت کپیٹن صفدرکو14ستمبرکوطلب کرلیا

دبئی میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو جیل اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے ،ْسکیورٹی فراہم کی جائے ،ْفاروق ستار

آٹھ سالوں کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی آمد سے خوشی ہوئی ہے ،ْامید ہے آئندہ کراچی اور فیصل آباد میں بھی ایونٹ کرائے جائینگے ،ْمیڈیا سے گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹوائلٹ بنانے کی منظوری دے دی

عامرہوٹل سے گرفتاردہشتگرد کا ٹارگٹ زعیم قادری اورعلماء کرام تھے،تفتیش میں انکشاف

بابراعوان کیساتھ لندن میں کیا ہوا اور بابر اعوان کس سے لڑپڑے؟ سینئر اینکر نے ساری کہانی بتادی

آزادی کپ:شادی شدہ جوڑابھی میچ دیکھنے پہنچ گیا،تاخیرسے پہنچنے پرگیٹ بند،مایوسی کا سامنا

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی،چوہدری احسن اقبال

3 سے پہلے کہانی سننے کو ملتی تھی لوگ کراچی چھوڑ کر جارہے ہیں،ہمارے دور حکومت میں سینکڑوں کارخانے دوبارہ آباد ہوئے،وفاقی وزیر داخلہ
پاناما کیس اور جے آئی ٹی نے سٹاک مارکیٹ کو گرادیا ،اس عرصہ کے دوران16ڈالر ز کا نقصان ہوایہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہوا
مردم شماری پر سیاست کی بجائے غلطیوں کی نشاندہی کی جائے،مردم شماری کے نتائج میں کوئی حیران کن بات نہیں ،معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے
18انتخابات کا سال ہے ،عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نادرا کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

عمران خان نا اہلی کیس ،ْہر نقطے کا الگ الگ جائزہ لیں گے ،ْسپریم کورٹ

بہت سے نکات ابھی وضاحت طلب ہیں ،ْ قانون کی حکمرانی کی پاسداری ہمارے فرائض میں شامل ہے ،ْمتنازع حقائق پر انکوائری یا تحقیقات کرانے کا حکم دے سکتے ہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
آپ نے بنی گالہ جائیداد سے متعلق گیپس کی وضاحت دینی ہے ،ْچیف جسٹس کا نعیم بخاری سے مکالمہ
عمران خان کے وکیل نے تفصیل جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،ْ سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

پی آئی اے کا جہاز سابق ایم ڈی اپنے ساتھ لے گئے اور معلوم نہیں اس معاملے پر انکوائری کا کیا ہوا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا سینیٹ میں جواب

بڑا اقدام:حکومت کا پہلا فاٹا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے پرنیا بل جلد منظورکروانے کا فیصلہ