بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی اہم خبریں (2017-08-12)

جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں چین سے نہیں بیٹھوں گا ،نوازشریف ،پاکستان جیسے ہی ترقی کر نے لگا تو سازشیں شروع ہوگئیں ،سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو اگلے سال پھر نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آجائیگی ،پاکستان چند مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ،ْ جب سے پیدا ہواہوں پاکستان کیساتھ وفا دارہوں ،ْ آپ ووٹ دیتے ہیں ،دوسرے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں ،ْکیا قوم ایسے ہتھکنڈوں کو معاف کریگی نوازشریف کو کیوں نکالا آج میرا پوچھنا بنتا ہے عوام بھی پوچھیں ،آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا تو آپ کو حقوق ملیں گے ، انصاف قائم ہوگا ، ظلم ختم ہوگا ،ْ ترقی عروج پر جائیگی ، میں آپ کو پروگرام دونگا ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دینا ہوگا ،ْ گوجرانوالہ، گجرات میں خطاب

نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ لگتاہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
نوازشریف اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو جمہوریت یاد آتی ہے ،ْ

جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو میثاق جمہوریت اور عمرانی معاہدہ بھول جاتے ہیں ،ْ اس وقت جمہوریت کو نہیں نوازشریف کی ذات کو خطرہ ہے ،ْ پارلیمنٹ میں عدلیہ اور فوج کا کوئی کر دار نہیں ہوناچاہیے ،ْ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،ْ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرینگے ،ْ آئندہ حکومت آصف علی زر داری کی ہوگی ،ْ چیئر مین پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،آرمی چیف
میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے،قوم متحد ہے اپنے شہید کو عزت اور مقام دیتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف اوران کی اہلیہ کی لاہور میں میجرعلی شہیدکے گھرآمد، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات ،جنوبی وزیرستان میںسڑک حادثے میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر محمد حسنین کے گھر بھی گئے ،آئی ایس پی آر

ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ،

اس سلسلے میں تمام امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور سر بلندی کے لیے مل کر کام کیا جائے، آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو مکمل مذہبی و ثقافتی آزادی اور مفادات کو تحفظ حاصل ہے
صدر مملکت ممنون حسین کا اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب

نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان
مجھے بچے کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،ْ جو مدد ہو سکے گی کریں ،ْ سابق وزیراعظم

جمہوری ، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے،

پاکستان ابتدا ہی سے ایک وفاقی ملک تھالیکن جب بھی صوبائی خود مختاری یا اپنے وسائل پر کنٹرول کی بات کی گئی تو انہیں غدار قرار دیا جانے لگا، ملک اداروں کے مابین تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرے تو ملک ترقی کرے گا
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا سیمینار سے خطاب

اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران خان

اب نواز شریف بھی نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرتے ہیں، 30 سالوں میں اُنہیں نیا پاکستان بنانے کا خیال نہیں آیا ،پرویزخٹک

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئیں ، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں، اپنے مفادات کی خاطر قومی اداروں کو تباہ کیا،عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے ان کی لوٹ مار کو چیلنج ،وزیراعلی خیبرپختونخوا

تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

پارٹی رکنیت چھوڑنے ،وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کرلی ،سات روز میں دونوں معاملات پر مؤقف پیش کریں، نوٹس

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا

2018کے انتخابات کی باقاعدہ تیاریوں کیلئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

تحریک انصاف کا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
حتمی فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مسلم لیگ نواز عدلیہ اور ریاستی اداروں پر حملوں کی مرتکب ہوئی، شاہ محمود قریشی /شفقت محمود

شہدائے ماڈل ٹائون کی یتیم بچیاں، لواحقین 16اگست کو انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گی:ڈاکٹر طاہرالقادری

میں بھی اظہار یکجہتی کیلئے جائوں گا، چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ سے درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے کے اندر غیر جانبدار بنچ تشکیل دیں جو جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی سماعت کرے اور فیصلہ سنائے
ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ بنچ ہماری مرضی کا بنے مگر قاتلوں کی مرضی کا بنچ بھی نہیں چاہتے ،الزام تراشی کرنے والے خود اقامہ نشین نکلے،نواز شریف فرسٹریشن میں گالی گلوچ کررہے ہیں ،:پریس کانفرنس سے خطاب

نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کام کریں، سابق وزیراعظم اسٹیٹس کو کیلئے خطرہ ،

ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں نہ ہی کوئی ادارہ سازش کررہا ، آج کینیڈین مولوی اور ناانصاف عمران جمہوری نظام کے درپے ہیں، سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، ایک دن سیاسی مخالفین خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا گوجرانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لالہ موسی میں گاڑی کے کچلے جانے سے بچے کی ہلاکت کا معاملہ، تہمینہ درانی کاردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر دیا، کمیٹی کی از سے نو تشکیل

ای سی سی اجلاس کی صدارت اب شاہد خاقان عباسی خود کریں گے

نواز شریف لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے،پرویز الہی

کوئی بھی شخص ان دو اداروں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا نواز شریف کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
یہ شور شرابا صرف اپنے کیسز کی وجہ سے کررہے ہیں، گجرات میں نوازشریف نے ریلی سے خطاب پر اپنا ردعمل

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کو پارٹی میں شامل کروا لیا

لالہ موسی میں اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت، نوازشریف کا مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے جانے کا اعلان

نیشنل ایکشن پلان کے اہم نکات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، آصف زرداری

کہ ہم پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ،ہمیںقائداعظم کے ان بنیادی اصولوں کی طرف لوٹنا ہوگا،، ہمیں ہر صورت میں جہاد کی نجکاری کے پروجیکٹ کو ختم کرنا ہوگا ور اپنے درمیان سے عسکریت پسندوں، انتہاپسندوں اور مذہبی جنونیت کو نکالنا ہوگا، اقلیتوں کے دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ قائداعظم کی 11اگست 1947ء کی اقلیتوں کے حوالے سے تقریر کو اپنے اندر جذب کرکے حقیقی مطلب سمجھنا ہے،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کا اقلیتوں کے قومی د ن پر پیغا م

آرٹیکل62 اور 63 کو ختم کرنی کی کوشش ملک کو سیکولرازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش تصور کی جائے گی ،ْمولانا فضل الرحمن

صادق و امین اور دینی علوم کا علم رکھنے والا کون ہے اس کی تعریف ہونی چاہیے ،ْجے یو آئی کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو