بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

آج کی اہم خبریں (2017-07-17)

پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے پہاڑی علاقے راجگال میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف بڑا آپریشن کر دیا،ہماری تجویز ہے دوسری طرف افغانستان بھی آپریشن شروع کرے ، دونوں ممالک ایک دوسرے کیساتھ آپریشن سے متعلق رابطے میں رہیں ،ْپار چنار واقعہ میں گرفتار افراد داعش میں رابطے میں تھے ،ْ مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائینگے ،ْ امریکی کانگریس میں بل کے ذریعے امداد پر تین سخت شرائط لگائی ہیں ،ْپاکستان کو اپنے مفادات عزیز ہیں وہ کسی سے اپنے اقدامات کیلئے سرٹیفکیٹ نہیں لے گا ،ْحقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگر گروپوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ،ْافغانستان میں داعش مضبوط ہوتی جارہی ہے ،ْ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود یا نظام نہیں ،ْ بھارت سیریز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو موثر جواب دیا جاتا ہے ،ْ کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ،ْ ہم نے پاکستان کے مفاد کو دیکھنا ہے ،ْجے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی ،ْ فیصلہ بھی اسی نے کرناہے،فوج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ،ْملکی قانون کے تحت احسان اللہ احسان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ،ْسی پیک پر پوری قوم اور تمام فریقین ایک ہیں ،ْاس پراجیکٹ کو مکمل سکیورٹی دینگے ،ْ کسی صورت فیل نہیں ہونے دینگے ،ْ قانون اور آئین کا احترام کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ،ْ سیاسی معاملات سیاسی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس

سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ پر(آج)سماعت کریگی،شریف خاندان کے وکلا کی ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ۔سپریم کورٹ سے استدعا کی جائیگی کہ کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کیا جائے ،ْذرائع

حتمی فیصلہ آنے کے بعد جشن منائینگے یا حملہ کی صورت میں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے ،ْ عمران خان
جے آئی ٹی نے زبردست کام کیا جس کی امید نہیں تھی ،ْنواز شریف کو نریندر مودی ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری شہزادہ نہیں بچا سکتے ،ْ ادارے تباہ کر نے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے ،ْاب نواز شریف جدہ نہیں اڈیالہ جیل جائینگے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ور کرز کنونشن سے خطاب

پی ٹی آئی کی ایک اوروکٹ گر گئی ، ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل
تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پارٹی خود تبدیل ہوگئی ، عمران خان بچی کھچی پارٹی کو بچا لیں ،پریس کانفرنس
گورنر سندھ کی صوبے کے ساتھ دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے،گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں ان توجہ صوبے پر ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی آج پورے ملک میں پھیل رہی ہے،آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،ناز بلوچ اپنی فیملی میں واپس آئی ہیں، فریال تالپور

چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحرک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا ،ْخورشید شاہ کی پیشگوئی
زرداری کی تھالی میں کھانے والے فضل الرحمان ان دنوں نواز شریف سے جپھیاں ڈال رہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد(آج)جمع کروائیں گے ،ْرانا ثناء اللہ
عمرخان پہلے بھی 126دنوں کے دھرنے میں بھی وزیراعظم بن کر سوتے رہے ،ْ آئندہ بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہیں گے ،ْانٹرویو

ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تمام افواہیں دم توڑگئیں
یرون ملک سے واپسی پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات ،قمرزمان کائرہ کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں پریس کانفرنس بھی کی

واٹربورڈ کے ریزروائرز ، فلٹرپلانٹس اور ہائیڈرنٹس سے شہریوں کوفراہم کیا جانے والا پانی مضر صحت نہیں، ترجمان
واٹربورڈ معزز عدالت عظمیٰ اور خصوصی اختیارات کے حامل انکوائری کمیشن کے احکامات پر من و عن عملدرآمد پر یقین رکھتا ہے اور ان احکامات پر سوفیصد کام کیا جارہا ہے

اسلام آباد ، جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کرنے کے پر ہواوے کمپنی کیخلاف سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی

خضدار میں تیز اور طوفانی ہوائوںکے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی ،سیلابی ریلے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد بہہ کر جا ں بحق ، ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو آٹھ گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا

وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے: شوکت بسرا

چوہدری نثار 35سال سے (ن) لیگ سے وابستہ ہیں ، میان برادران اور چوہدری نثار کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے ، (ن) لیگ کیساتھ ان کی سیاسی وابستگی پر قائدین کو فخر ہے ، کبھی دھاندلی ،کرپشن ،پانامہ اور کبھی کسی اور نام سے ہنگامے کھڑے کرنے والے ناکام رہیں گے ، وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے ، پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، کوئی بھی سازش آئے سی پیک کو کامیاب بنائیں گے ، سی پیک منصوبہ پاکستان مغربین چین اور خطے کیلئے گیم چینجر کامیابی کیلئے خطے میں امن واستحکام ضروری ہے مگر چند سازشی عناصر اسے مکمل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ، جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے والے میدان میں مقابلہ کریں ، سازش کرنے والے آئندہ بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ، ہزار بار آسمان سر پر اٹھائو عوام کی خدمت نہیں روک سکتے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تقریب سے خطاب

چلاس،بابو سرٹاپ کے قریب وین کھائی میںجاگری ، 5افراد جاں بحق ،12زخمی

سندھ میں نیب قوانین کے خاتمے سے متعلق بل غیر قانونی ہے، گورنر سندھ نے آئین کی روشنی میں بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، ملک بھر میں احتساب عدالتوں کا قیام صوبائی نہیں وفاقی نو ٹیفکیشن کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے،نیب کی سزا کی شرح 76 فیصد جبکہ سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن کی سزا کی شرح 6 فیصد ہے
گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعلی سندھ کی طرف سے نیب قوانین کے خاتمے کی سمری پر آئینی اعتراضات لگا کر واپس کر دیا

آزاد کشمیر کی وادی نیلم پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

پشاور میں بارش ہوتی ہے تو گاڑیاں پانی میں ڈوبتی ہیں،امیر مقام
ملک میں ترقی کا نام نوز شریف ہے،بیرونی ممالک کے ایجنٹ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں
ْحکومت چلانے اور بیٹ چلانے میں بہت فرق ہے۔کے پی میں دوبارہ عمران خان کی باری نہیں آئے گی
پشاور میں ن لیگ کے جلسے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کی قرار داد منظور

"اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دوں گا"

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 5 1مقدمات دوبارہ کھولنے کی تجویز دیدی،فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا جاچکا

بشارات راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہو گی، جان کو خطرہ ہے‘ سیمل راجہ
چیف جسٹس ،وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کریں‘پریس کانفر نس

دیرپا توانائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ چند برسوں میں صوبہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا،پرویزخٹک
ہماری آمدنی میں کھربوںروپے سالانہ کا اضافہ ہوجائے گا اور اس ضمن میں ہم دوسروں کی مختاجی کے ساتھ ساتھ وفاق کی زیادتیوں اور چیرہ دستیوں سے بھی کم متاثر ہونگے،صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں ، سیمنٹ پلانٹ ، پشاور ماڈل ٹائون اور موٹروے پرکرنل شیر سی پیک جیسی عظیم الشان ہائوسنگ سکیموں اور کرک آئل ریفائنری کے منصوبوں پرکام جاری ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا