بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-13)

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ ،ْ آپریشنل کامیابیوں ،ْ ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرز سکیورٹی مینجمنٹ کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
جنرل قمر جاوید باجوہ کی علاقہ میں پائیدار امن کی غرض سے آپریشنز اور سماجی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت
پاک فوج قبائلیوں کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو حکومت کی جانب سے قومی دھارے میں لانے کی حمایت جاری رکھے گی ،ْ جوانوں سے گفتگو
جنرل آفیسر کمانڈنگ کی طرف سے بارڈر مینجمنٹ اور عارضی بے گھر افراد کی بحالی سمیت ایجنسی میں سکیورٹی اور کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے حوالے سے بریفنگ

18ء تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ‘ آئندہ سال ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا‘اسحاق ڈار
موجودہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں مالیاتی خسارے کو بہت حد تک کم کردیا گیا ہے اور آئندہ دو سالوں میں اسے چار فیصد سے بھی کم سطح پر لے جائیں گے‘وفاقی وزیر خزانہ کا’’ کلرز آف انڈس پروگرام2017ء ‘‘کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسپیشل آپریشنز فورسز متحد ہو کر دنیا میں امن قائم کر سکتی ہیں، بحری مشق ’’امن 2017ء‘‘ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ، کمانڈرملیشین اسپیشل آپریشن فورس
پاکستان ترکی برادر ملک ہیں، پاک بحریہ کے ایگل گروپ نے بہت اچھا مظاہرہ کیا، مشق ’’امن 2017‘‘ مزید صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گی، ترکی کمانڈر
اسپیشل آپریشنز فورسز اب دنیا کی ضرورت ہے ، کوئی بھی ملک اکیلا دہشت گردی کی کازروائیوں کا خاتمہ نہیں کر سکتا، فرحت عباس کمانڈر اسپیشل آپریشن فورس پاک بحریہ
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور غیر ملکی اسپیشل آپریشنز فورسز ٹیموں کے ساتھ باہمی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اہم مقصد ہے،کثیرالملکی بحری مشق ’’امن 2017‘‘ میں حصہ لینے والے ممالک کے اسپیشل آپریشنز فورسز کے افسران کی میڈیا سے بات چیت

باجوڑ ایجنسی،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5 سکیورٹی اہلکار زخمی
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے کولگام میں8کشمیریوں کوشہید کر دیا
3 بھارتی فوجی بھی ہلاک

کراچی، پولیس وین پر کریکرحملہ، پولیس اہلکار بال بال بچ گئے
کوریج کیلئے جانیوالی نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا سٹیلائٹ انجینئر جاں بحق

پانامہ کیس پرآئندہ دوہفتوں میں فیصلہ متوقع ،کیس کے فیصلے کے بعدانتخابی مہم کوتیزکردیں گے ، عمران خان
کارکن بھی انتخابات 2018ء کی بھرپورتیاری کریں ، وفدسے گفتگو

وزارت خزانہ کا مردم شماری کیلئے اضافی فنڈز ہنگامی بنیادوں پر دینے عندیہ

نیشنل ایکشن پلان میں حافظ سعید کا کہیں بھی ذکر نہیں تھا: چودھری شجاعت حسین
کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، موجودہ حکومت کو افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے چاہئیں: مشعال یاسین ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہماری سوچ انتہا پسندانہ نہیں،تمام قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمن
دہشت گردوں کی سپلائی لائن ہم نے کاٹ دی ہے ،فاٹا کے انضمام کا مخالف نہیں ہوں ،فاٹا کے کچھ قوانین میں اصلاحات اور بحالی کونسی تبدیلی ہے ،سربراہ جے یو آئی

سپریم کورٹ کے پابندی کے فیصلے کے باوجود شریف فیملی کی شوگرملیں چل رہی ہیں، تحریک انصاف پنجاب
شریف خاندان نے 35 سالوں سے اپنے ذاتی مفادات کے لئے سرکاری اثرورسوخ استعمال کیا، اعجازاحمدچوہدری اور محمود الرشید کا پریس کانفرنس سے خطاب

مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی نہیں، آزادی کی تحریک اور جدوجہد کی جا رہی ہے،صدر آزادکشمیر
خود امریکا نے آزادی کی جنگ لڑی مگر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کہا جا رہا
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اگر اٹوٹ انگ ہوتا تو کشمیری 70 سال سے آزادی کی جدوجہد کو جاری نہ رکھتے
کشمیریوں کو بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے پنجرے میں بند کر دیا ہے بین الاقوامی برادری نے اب توجہ دینا شروع کر دیا ہے،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے مسلہ کشمیر کو زیر بحث لائیں،سردار مسعود خان کا سیمینار سے خطاب

سپریم کورٹ :پانچ بنچ آج سے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے
آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 15اور16فروری کو پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کرے گا