بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-12)

پاکستان میں اب تک حکمرانوں نے انتخابات میں جن منشوروں کا اعلان کیا،اس پر کسی نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا،پرویز خٹک
اسلام، پختون، روٹی کپڑ امکان اور قائد اعظم کے پاکستان کے نام پر غریبوں سے ووٹ حاصل کرکے غریبوں کے استحصال کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، وزیراعلیٰ

امریکا پاکستان کے خلاف کوئی سفری یا دیگر پابندیاں عائد نہیں کررہا ، سرتاج عزیز
ٹرمپ حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر رہیں گے،مسئلہ کشمیر کے حل اورمذاکرات کی بحالی کے لیے بھارت پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے
پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت نے مداخلت کی ہے ،جس کا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے، مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھایا ہے ، مشیر خارجہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے وہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں ،افغانستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا
حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ، خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ،الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کا اجرا اور دیگر معاملات وزارت خارجہ نہیں بلکہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر لیکچر و میڈیا سے گفتگو

شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر نہیں،مخالفین جو زبان استعمال کرینگے ویسا ہی جواب دینگے، عابد شیر علی
بے گناہ افراد اور تاجر وں کے قتل میں صوبائی وزیر راناثناء اللہ ملوث ہیں ، وزیر مملکت پانی و بجلی

سیاسی عداوتیں دوستی میں تبدیل:مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ہاتھ ملا لیا

تلور نایاب نہیں ، نام نایاب پرندوں کی فہرست سے نکال دیا،پنجاب حکومت نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی
عدالت کا رپورٹ پر تشویش کا اظہار : سروے رپورٹ کی تفصیلات طلب کرلی
لگتا ہے حکومت نے خواب سے بیدار ہو کر تلور کا نام نایاب پرندوں کی فہرست سے نکالا ،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے ریمارکس

پاکستانی عوام سے پیار کرتا ہوں لیکن اسکی فوج سرحد پار دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت کرتی ہے
سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

وزیر خزانہ کا آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں وزارت خزانہ،دیگر وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تعاون پر زور
مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیار ی موثر اور جامع انداز میںمکمل کی جائے، بجٹ کی تیاری مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جائے اور رواں سال مقدس ما ہ رمضان المبارک کے وقت کو بھی زیر غور رکھا جائے ، بجٹ کی تیاری کے دوران تما م اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین کی تجاویز پر غور کیا جائے گا
اسحاق ڈارکا مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

عمران خان دھرنا II میں پش اپ لگا کر چھپ گئے، بلاول کے پنجاب آنے کا ہمیں فائدہ ہوتا ہے‘ خواجہ سعد رفیق
․(ن)خیبر پختوانخواہ میں دستک دے چکی ہے اور سندھ بھی جائے گی،رائیونڈ ایم ایل ون پر ہے اور سی پیک کا فیز I یہاں سے ہو کر گزرتا ہے
وفاقی وزیر ریلوے کا رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

انشاء اللہ 2025ء تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کر کے دکھائیں گے‘ احسن اقبال
آج کچھ لوگ ملک میں افراتفری اور اسے عدم استحکام کا شکار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، اگر وہ مستقل اسی کوشش میں لگے رہے تو پھر اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن جائے گا، یہ اربوں ڈالر ہمارے گلے کا طوق بن جائینگے،(ن) لیگ کی موجودہ حکومت نے جتنی بجلی پیدا کی ہے اتنی 1947ء سے لے کر 2013ء تک اتنی بجلی پیدا نہیں کی
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کاتقریب سے خطاب

ویزہ دینے میں امریکی تاخیرپر پرڈپٹی چیرمین سینٹ کی اقوام متحدہ کی انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی
چئیرمین سینٹ کا ویزا کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس ، پارلیمانی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ ، امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد نہ بھجوانے کا اعلان

شرجیل خان اور خالد لطیف کے بارے میں تحقیقات دس سے پندرہ روز میں مکمل ہوجائیں گی،نجم سیٹھی
پی ایس ایل ،شاہ زیب حسن، ذوالفقار بابر اور عرفان پوچھ گچھ کے بعد کلیئر
پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے وطن واپس بھیج دیا تھا ان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں ، پی سی بی

پاکستان کے ساتھ مختلف سیاسی و اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہیں،ایرانی صدر
ایران جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتا ہے ،ایران اور پاکستان کے پاس بے شمار مواقع ہیں جنھیں دونوںممالک کی مرضی کے مطابق دوطرفہ تعلقات ،معاشی ،سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں فروغ دینا چاہیے
ایرانی صدر حسن روحانی کی وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو
ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے،وزیراعظم نوازشریف کی 1979کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران کو مبارکباد،حسن روحانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

سپریم کورٹ کا تارکین وطن سے شناختی کارڈ کیلئے زائد فیس وصولی کا نوٹس ‘چیئرمین نادرا سے 10 روز میں جواب طلب

یمن میں 10سال سے پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کی نمائندہ اور دفتر خارجہ حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا