بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-11)

پاکستان سپر لیگ کو بڑا دھچکا ‘ پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا
کیس کے حوالے سے فی الحال کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں، تاہم یہ تحقیقات کرکٹ کے کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کے ہمارے عزم کا عملی مظاہرہ ہے، کھلاڑیوں کی کسی کرپٹ سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے اور تحقیقات کے آگے بڑھنے پر مزید فیصلہ کن کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے،پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی

مسلم ممالک پر سفری پابندیاں، ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جنگ میں شکست
امریکی اپیلیٹ کورٹ نے 7مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر عمل معطل رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا، 29 صفحات پر مشتمل فیصلے میں امریکی محکمہ انصاف نے نظرثانی کی درخواست کا تفصیلی جائزہ لیا
کورٹ میں دیکھ لوں گا، ہماری قوم کا تحفظ دا پر لگا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلے پر ردعمل
اپیل کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے ، اپنا مقدمہ امریکی سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے،ترجمان وائٹ ہائوس

وفاق اور صوبوں میں کوئی جنگ نہیں،بجلی چور ی پر وفاق کو کوئی شکایت نہیں،خواجہ آصف
نیپرا ایکٹ اور دیگر اہم امور پر آئندہ کے اجلاس میں پیش رفت ہوگی ،وزیر پانی وی بجلی کی سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا ،مزید پیش رفت کا بھی امکان ہے، پرویز خٹک

پاک بحریہ کی چھٹی عالمی امن مشقوں 2017 کا آغاز ہو گیا، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا پیغام پڑھ کر سنایا
جنگی مشقوں میں دنیا کے 35 سے زائد ممالک کی بحری افواج کی شرکت

عدالت عظمیٰ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں پر کام روکنے کا حکم دیکر ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ،عمران خان کا ٹوئٹ

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگرملز کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

وزیر اعظم کی کراچی کو اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کی ہدا یت
ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ، وفاقی حکومت نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، نواز شریف

سانحہ کوئٹہ کیس ، مخدوم علی خان وکالت سے دستبردار ہوگئے،وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا

طیبہ تشدد کیس :بچی کے والدین نے سیشن جج اور اس کی اہلیہ کو معاف کر دیا
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دبائو میں آنے کا اعتراف ، اب پورے ہوش و حواس میں دونوں کو معاف کر رہا ہوں :اعظم کا بیان

برطانیہ 'جنسی کاروبار' میں ملوث 4 پاکستانیو ں کی شہریت منسوخ
پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری

جنگیں محض ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے،چوہدری نثار

باجوڑ ایجنسی،سکول وین کے قریب بم دھماکے سے بچہ جاں بحق ، تین بچوں سمیت4افراد زخمی

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آ ئی سنٹرل پنجاب کی سینئر ایڈوائز ی کمیٹی کا اجلاس ،عبدالعلیم خان کی بریفنگ
مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کا اظہار خیال ، تجاویز عمران خان تک پہنچائیں گے ‘جہانگیر ترین کی اجلا س میں گفتگو