بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-10)

جنوبی بھارت میں خفیہ طور پر ایٹمی شہر قائم ہورہاہے جہاں تھرمو ایٹمی ہتھیار بنائے جارہے ہیں،پاکستان کا اظہار تشویش
اس اقدام سے خطے کے دفاعی توازن میں بگاڑ آئے گا ، عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے
نئی امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر ویزہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا ،ْاب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ،ْوزیر اعظم
ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی صنعتی زون قائم کررہے ہیں ،ْکمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری ،تجارت کے نئے مواقع فراہم کریگا ،ْرواں سال ترقی کی شرح 5.5 تک لے گئے ، 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا ،ْسی پیک منصوبے کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،ْجس میں سے 35 بلین سے زائد سرمایہ کاری توانائی سے متعلق شعبوں میں کی جائیگی ،ْمنصوبے کے تحت روڈوں کا جال بچھایا جائیگا ،ْنواز شریف کا بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی 3 شوگر ملز کو عبوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا

صدر مملکت نے دہشتگردی میں ملوث 16انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں

ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے سابق صدر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کا سامنا کرنے کیلیئے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

سپریم کورٹ : پانامہ کیس 15فروری سے دوبارہ سماعت کے لئے مقرر

وزیر اعظم نے 9 فروری کو گرین ڈے منانے کا اعلان کر دیا
چاروں صوبوں میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے،نواز شریف

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی لیگی رہنما کے گھر آمد
اے کیوخان ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی : حاجی قیصرامین بٹ

پاکستان اور سری لنکا کا سارک تعطل ختم کرنے پر زور
سارک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کا قابل عمل پلیٹ فارم ہے، ما ہر ین

عرب شہزادے کی چولستان میں آمد ، 12 ویں چولستان ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا روٹ کو 50 کلومیٹر کم کردیا گیا

عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس
زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی لانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ کا جائزہ ، تجاویز و سفارشات کی اصولی منظوری
پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے مابین زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام آگے بڑھانے پر اتفاق
زرعی مارکیٹنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، گندم خریداری نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی ،سمارٹ مارکیٹ ریفارمزسے زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خواتین اور نوجوانوں کی زرعی تربیت سے ایگروبزنس فروغ پا سکتا ہے، سمارٹ پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور زرعی تحقیق کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
زرعی شعبہ میں بڑا پوٹینشل موجود ہے ، اس حوالے سے عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا ،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک

مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمدی کمیٹی کا اجلاس ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی اورصوبوں نے کرمنل جسٹس سسٹم پر اعتراضات پیش کئے

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلا ف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں کیسز ہیں ، دونوں رہنما غیر ملکی فنڈنگ کیس اور نااہلی کے ریفرنسزسے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں ، ان کو بھاگنے نہیں دینگے ، پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب دینے کی بجائے حکم امتناعی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے ،عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل کیوں نہیں دے رہے ،احتساب کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں کے اپنے نام کرپشن کیسز میں آئے تو خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو بے اختیار کر دیا گیا،15,13اور21 فروری پی ٹی آئی کے احتساب سے بھاگنے کی تاریخیں ہیں ،وزیراعظم فیتے کاٹ کر ملکی ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور، ایک صوبے کاناکام حکمران اپنے صوبے کو ترقی دینے کی بجائے ہم پر تنقید کر رہاہے ،تحریک انصاف کی منفی سیاست سے مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہو رہا ہے ،
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر فضل چوہدری اور دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان کا جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،بھارت کا دعویٰ 🎧
کبوتر کے فرار کی اطلاع انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی کردی گئی ،افسران نے الرٹ جاری کردیا ، کبوتر واپس پاکستان کی طرف اڑ کرگیا ہے،بھارتی حکام کا دعویٰ

پاک فوج سمیت دفاعی اداروں نے رواں سال 40فیصد سے زائد بجٹ استعمال کیا
بجٹ کے تخمینوں اور اہداف کے مطابق دفاعی اخراجات کے استعمال کویقینی بنایا گیا ‘ بری فوج نے 40فیصد اور وزارت دفاع نے مجموعی طور پر 42فیصد سے زائد بجٹ استعمال کیا ‘ دستاویزات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
دونوں کا امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ، مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،آرمی چیف نے جیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں کو سراہا، دونوں کے درمیان20 منٹ تک گفتگو جاری رہی ،آئی ایس پی آر