بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-09)

ن لیگ حکومت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو ان کی کرپشن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عمران خان
الطاف حسین کا بھی احتساب ہوناچاہئے ہمیں بھی انتظار ہے،فیڈریشن کے سابق نائب صدر حنیف گوہرکے گھر ناشتہ پر گفتگو

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ خود قومی مفاد میں ٹیک اپ کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف
حکومت کا اس حوالے سے ان پر کوئی دبائو نہیں تھا ،ایسے معاملات پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے
امید ہے جلد حکومت اور اپوزیشن فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر متفق ہوجائیں گے
قومی اسمبلی میں جھگڑا کرنے والوں کا معاملہ نمٹا دیا ہے کسی کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی کیونکہ سب کو احساس ہوگیا کہ جو ہوا غلط ہواہے،خصوصی گفتگو

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

محنت کا پھل ملنے پرخوش ہوں،فیتے کاٹیں تو مخالفین برداشت کریں،نواز شریف
پاکستان معاشی قوت بننے جارہا ہے، اپوزیشن سازشیں چھوڑ کر ہمارا ساتھ دے ،چند مہینوں میں بھکھی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا’’انہونی‘‘ بات ہے
اگلے 10سال تک30ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی ،2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا
لاہور موٹروے ہم نے بنایا تو لوگوں نے ہمیں نہیں چھوڑا ور نہ پورے ملک میں2000ء تک موٹروے کا جال بچھ چکا ہوتا
وزیراعظم نے شیخوپورہ میں 1180میگاواٹبھکھی پاور پلانٹ فیز ون کا افتتاح کردیا

آصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس میں عدم شرکت پر گورنر سٹیٹ بنک ، نیشنل بینک پاکستان اور زرعی ترقیاتی بنک کے صدور پر برہمی کا اظہار
آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ،زرعی ترقیاتی بنک کی جانب سے کاشتکاروں زرعی قرضوں پر مارک اپ کی زیادہ شرح پر بھی تحفظات کا اظہار
کمیٹی کی رزرعی قرضوں پر مارک اپ کی شرح کو ایک عددی کرنے کی سفارش
مردم شماری کے لیے بنائے جانے والے بلاکس پر بھی تحفظات کا اظہار، آئندہ اجلاس میں چیئرمین نادرا کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئی6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس میں ہوگی
افغانستان، پاکستان،چین،روس،ایران اور بھارت کے نمائندے شرکت کریں گے

ورلڈ بینک کا بلوچستان پبلک اکائونٹس کمیٹی کو فعال بنا نے میں تعاون کی یقین دہانی
جب تک معاشرے میں کرپشن کی روک تھام نہیں کی جا تی اس وقت تک معاشرہ ٹھیک نہیں ہو سکتا، شیر شاہ خان
صوبے میں بائیو میٹرک کی سسٹم لا گو ہو جا ئے تو ایک لاکھ آسامیاں پیدا ہو سکتی ہے،عبدالمجید خان اچکزئی

کراچی کورینجرز کی بیساکھیوں پر کب تک چلایا جاتا رہے گا، سوچنا ہوگا پولیس کورینجرز کی بیساکھیوں کی ضرورت کیوں پڑی ،آئی جی سندھ پولیس
1996 میں آپریشن کامیاب بنانے والے افسران کو چن چن کر قتل کیا گیا اور قتل کرنے والے اعلی ایوانوں میں پہنچ گئے ہیں
پولیس ایکٹ1861؁ء میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے جس کے لیے کے سی سی آئی اور عوام کو آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دینا ہوگا،تاجربرادری سے خطاب

پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے،مشیرخارجہ
دونوں ممالک کے مابین باہمی مفادات پر مبنی تعلقات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کوفروغ دینے ،خطے کے بہترین مفاد میں ہیں
مختلف چیلنجوں کے باوجود پاک افغان تعلقات میں پیشرفت جاری ہے، سرتاج عزیز کا ایچ ای سی کی جانب سے افغان طلباء کیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب

مشرف کی سربراہی میں ایم کیو ایم متحد ہوجائے یا کوئی اتحاد بنے ہمیں کوئی پرواہ نہیں ،ہم اپنی پارٹی خود ہی چلارہے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کا رابطہ ہے ،فاروق ستار اب بھی الطاف حسین کی وکالت کرر ہے ہیںہم ملک میں جمہوریت کی خاطر الیکشن لڑینگے،عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کے دوران سکاٹلینڈ یارڈ کو پتا چلا کہ الطاف اینڈ کمپنی کی'' را ''سے بھی تعلقات ہیں ،اس پر الطاف حسین نے تردید کی تو سکاٹ لینڈ یارڈ نے را سے تعلقات کے تمام دستاویزات دکھائیں ،23سالوں سے الطاف حسین را کے ساتھ کام کرتے ہیں
پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال کامیٹ دی پریس سے خطاب

مولانامسعوداظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل اراکین کے مابین اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا
تکنیکی ہولڈ کا مقصد فریقین کو مشاورت کیلئے وقت دینا ہے ،مذکورہ معاملہ کا چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیںہوگاترجمان چینی وزارت خارجہ

بھارت کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی خطےکیلئےخطرناک ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ،ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجزکاجائزہ،پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اورآپریشن ضرب کی کامیابیوں پراظہاراطمینان،افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت اورافغانی عوام وسکیورٹی فورسزسے اظہاریکجہتی،مقاصدکے حصول تک انسداددہشتگردی آپریشنزجاری رکھےجائینگے۔آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں عزم