بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-08)

پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہورہاہوں، گورنر عشرت العباد
میرے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم کچھ معاملات ہیں جن کے بعد ہی پاکستان آئوںگا
متحدہ پاکستان اور لندن میں پس پردہ کوئی تعلقات نہیں لگتے، اتفاق کرتا ہوں کہ پی ایس پی کے پیچھے کوئی ہے،سلیم شہزاد سے مختصر رابطہ تھا، سابق گورنر

بھارتی فوج کی ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے زخمی نوجوان شہید
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی تو پوں کے منہ بند کر دئیے

سکیورٹی فورسز کی فاٹا خیبر ایجنسی میں کارروائی، داعش سے تعلق رکھنے والے 4دہشتگرد گرفتار
دہشت گردوں کو اٴْس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے، پولیٹیکل انتظامیہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس:
وزارت تجارت کو سی پیک منصوبوں کے تحت ایکسپورٹ بڑھانے اور مقامی صنعت کو تحفظ دینے کے حوالے سے تیار کردہ حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کرنے کی ہدایت
ٹی ڈی اے پی سے برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے ریسرچ رپورٹ طلب کر لی

انسداد دہشت گردی عدالت نے سلیم شہزا د کو جیل بھیج دیا، مزید سماعت18فروری تک ملتوی

پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْسرتاج عزیز
چین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ،ْپاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا ،ْمشیر خارجہ
سرتاج عزیز سے چین کے سٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ کی ملاقا ت

لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی نوجوان اشفاق دم توڑگیا ،آئی ایس پی آر

وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دے دی
محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ، الطاف حسین دہشت گردی سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں پاکستان کو مطلوب ہے، ترجمان وزارت داخلہ

وزیراعظم نے بلوچستان میں مردم شماری ملتوی کرنے کی وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کی تجویز مسترد کردی
مردم شماری شیڈول کے مطابق ہوگی ، اگر کسی کے تحفظات ہیں تو وہ ضرور دور کیے جائیں گے، نوازشریف
نادرا نے ہزاروںکی تعداد میں بلوچستان میںافغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے ہیں ، چوہدری نثار
سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مارچ میں مردم شماری کرانا لازمی ہے ،اس کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں، اسحاق ڈار

لنڈی کوتل:امن لشکرکی گاڑی پرفائرنگ،3رضاکارجاں بحق اور2زخمی ہوگئے

پنجاب حکومت نے بسنت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا
شہری کھانے کھائیں ، جشن منائیں لیکن پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘وزیر قانون

پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی قبل ازوقت تیاریوں کا فیصلہ کر لیا
عمران خان نے اپنی سربراہی میں 22رکنی خصوصی سیل بھی قائم کر دیا

وفاقی کابینہ ،ْ افغان مہاجرین کی واپسی کی پالیسی ،ْپارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی سفارشات اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 5لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگیوں کی منظوری
پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی سفارشات آئندہ ماہ بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی
الیکشن کمیشن کو مکمل انتظامی اور مالیاتی خود مختاری دی جائیگی‘ انتخابی حلقے بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ مردم شماری کے بعد کیا جائیگا
جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے ووٹوں کے درمیان 5فیصد یا 10ہزار سے کم فرق ہو تو دوبارہ گنتی لازمی ہوگی
خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئی5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی تجویز ہے ،ْ خواتین کے کم سے کم 10 فیصد ووٹ پول ہونا ضروری ہوگا
نگران سیٹ اپ کے حوالے سے آئینی طریقہ کار موجود ہے اس میں کوئی تبدیلی فی الحال زیر غور نہیں ہے
پہلی بار معذوروں کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی ،ْ22 ویں ترامیم رہ گئی تھی ان پر بھی غور کیا جائیگا
افغان سرحد پر امیگریشن کے قوانین نافذ کئے جائینگے، آمد و رفت کو ویزا سے مشروط کیا جائے گا ،ْمریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ

چین پاکستان کے ساتھ زمینی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے 24.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرئے گا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس:عوامی تحریک کاعدالتی فیصلے کوچیلنج کرنے کافیصلہ
عدالت نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت کسی بھی وزیرکوطلب کرنے درخواست مستردکردی،عدالتی فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکرینگے۔ذرائع