بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-07)

ترجمان شریف فیملی نے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے بیان کومستردکردیا
شریف خاندان نے پانامہ کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی،ترجمان

نوازشریف الزام لگانے والے اداروں پر ہرجانے کا کیس کریں میں اپنا کیس واپس لے لوگا، شیخ رشید
قطری خطوط کے پیچھے ساہیوال کول پاور پلانٹ،پورٹ قاسم منصوبے ہیں،حافظ سعید کو گرفتار اور انڈین فلموں پر پابندی اٹھا کر حکومت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، انٹرویو

موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35فیصد کااضافہ ریکارڈ

واہ کینٹ،وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ کا دورہ،
براس ملز کا افتتاح کیا ، پی او ایفکے لیے 2اضافی انکریمنٹس، 25فیصد اسپیشل پی او ایف الائونس اور ایک ہائوسنگ سکیم کا اعلان

اسلام آباد، کرک سے روزانہ دو کروڑ روپے کی گیس چوری ہورہی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کرکے مسئلے کا حل نکالا لیکن عمل نہیں ہورہا ،سینیٹ ذیلی کمیٹی پیٹرولیم سے شاہد خاقان عباسی کا خطاب

حکومت نے ایکسپورٹ کا 28کروڑ ڈالر کا ہدف کراس کرلیا ہے ، خرم دستگیر
کسانوں کو اہلیت فراہم کرنے کیلئے کھاد کی قیمتیں گزشتہ دور حکومت سے بہت کم ہیں،پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے، وزیر تجارت
مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ بھی ہے اور بین الاقوامی فورم پر وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ بھی تشریف لے جاتے ہیں اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہیں ، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے تمام کلبوں سے کھلاڑیوں کو لیا جاتا ہے،کرکٹ ٹیم باہر جارہی ہے اور جلد پیسے آنا بھی شروع ہوجائیں گے جس کے بعد جونیئر کرکٹ ٹیموں کو تیار کیا جائے گا، ریا ض حسین پیرزادہ کا قومی اسمبلی میں جواب
فاٹا میں پرائمری سکولوں کو مڈل کیا گیا اور مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا اور کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سکولوں میں بجلی کیلئے سولر سسٹم کو یقینی بنایا جائے، پارلیمانی سیکرٹری سیفران

پیپلز پارٹی کا سندھ کابینہ میں نئے وزراء شامل کر نے کا فیصلہ
نئے آ ئی جی سندھ کی تقرری بھی کی جا ئے گی ، کسی غیر منتخب رہنما کوسرکاری عہدہ نہ دیا جائے زرداری کی تمام فیصلوں پرفریال تالپور کو اعتماد میںلینے کی ہدایت

تحریک انصاف کے بانی رہنما طاہر عمرزئی(ن) لیگ میں شامل
طاہر عمرزئی نے شمولیت کا اعلان مشیر وزیراعظم امیرمقام کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا
پرویز خٹک نے مجھے منا نے کی زحمت ہی نہیں کی،نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،امید ہے وہ خیبر پختونخواہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی کام کرینگے ،طاہرعمرزئی کی گفتگو

کراچی ،ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا
عدالت نے سلیم شہزاد کو اشتہاری قراردے رکھا تھا ، ان پر دہشت گردوں کے علاج اور سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس چیف مشتاق مہر نے گرفتاری کی تصدیق کردی

جے ایف سیون تھنڈر کے جدید ترین بلاک تھری کی تیاری کا فیصلہ
وزارت دفاع نے منظوری دیدی ، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیاری ہوگی

افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قید پاکستانیوں کی کل تعداد 5229 ہے ،ْ وزارت خارجہ
عرب ممالک میں سزا یافتہ اور زیر مقدمہ پاکستانی قیدیوں کے قیام اور برقراری کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے ،ْقومی اسمبلی میں جوابات
2013-14ء سے پاکستان کی برآمدات کے لئے ویلیو ایڈڈ آئٹمز میں 15.9 فیصد کمی آئی ہے ،ْخرم دستگیر خان
ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ملک میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی تجویز دی ہے ،ْریا ض حسین پیر زادہ
مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ،ْ مسئلہ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اٹھایا جانا ہے،قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور حالیہ دورہ امریکہ کے دوران منتخب صدر سے ملاقات کرنے نہیں گئے تھے ،ْوزار ت خارجہ
پاکستان کا شام کے تنازعہ کے آغاز سے ہی جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقہ سے طویل مدتی حل ہی موقف رہا ہے ،ْ وقفہ سوالات

اقتصادی راہداری منصوبہ کے بعد پاکستان میں چینی زبان اہمیت اختیارکرگئی
چینی کمپنیاں زبان پر عبور رکھنے والے پاکستانیوں کو قابل ذکر تنخواہیں ادا کر رہی ہیں،پاکستان میں جلد چینی ٹی وی چینلز کو بھی نشر کیاجائے گا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ
گوادر اور کوئٹہ میںچینی زبان کو سکھانے کیلئے 2مراکز قائم کیے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
پاکستان کی 28جامعات میں چینی زبان کے کورسز کروائے جارہے ہیں،وزیرمملکت برائے تعلیم

چیف جسٹس سپریم کورٹ نےمخدوم علی خان کی عمومی رخصت کی درخواست منظورکرلی
اگرپاناماکیس اس دوران مقررکیاگیاتورخصت مئوثرنہیں ہوگی۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارکاانتظامی حکم

خیبرپختونخواحکومت کاسکولوں‌میں حاضری یقینی بنانے کیلئےنیا قانون بنانےکافیصلہ
تعلیمی ایکٹ کےتحت والدین کوبچوں کی اسکول میں حاضری یقینی بناناہوگی،بچوں کواسکول نہ بھیجنے پروالدین کو1ماہ قید جبکہ100 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ترجمان خیبرپختونخواہ مشتاق غنی کی پریس کانفرس

سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکرعامر لیاقت کے پروگرام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی
حکم کے باوجود پروگرام دکھا یا گیا تو توہین عدالت ہوگی ،ْعدالت عظمیٰ
سپریم کورٹ کا حکم پیمرا ،آئین ،قانون اور نیشنل ایکشن پلان کی فتح ہے ،ْچیئر مین پیمرا ابصار عالم

سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت
سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو کمیشن رپورٹ سے متعلق ریکارڈ وزارت داخلہ کو دینے کا حکم دیتے ہوئے بلوچستان بار کو وزارت داخلہ کے اعتراضات پر جواب داخل کرنے کیلئے 12 دن کی مہلت دیدی
وزیر داخلہ کے وکیل کی جانب سے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی نقول فراہم کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی
جو کام تحقیقاتی اداروں کے ہوتے ہیں وہ ججز کو کرنے پڑتے ہیں، ججز تحقیقات کرنے لگیں گے تو پھر پیچھے کیا رہ جاتا ہے، افسران کی تربیت اور ایمانداری نہ ہونا بدقسمتی ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم
سانحہ کوئٹہ بدقسمتی کا واقعہ تھا جس میں وکیل شہید ہوئے، ایک واقعے میں اتنی تعداد میں وکلاء کا شہید ہونا تکلیف دہ بات تھی، ریمارکس