بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-05)

وشخص کرکٹ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیل سکتا وہ شفاف الیکشن کیا لڑے گا،عمران خان
آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پوری تیاری سے لڑے گی،نواز شریف نے پانامہ کیس میں شکست کے خوف سے آدھی سڑک کا افتتاح کیا
کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ گئی ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

پانامہ کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ، شہزادے کے خطوط سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،قطری سفیر
ہماری پالیسی واضح ہے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت نہیں کرتے
بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کیلئے ایمبولینسز تحفہ میں دی گئی ہیں، بلوچستان حکومت سے مزید رابطے کرکے تعلیم صحت اور دیگر بنیادی مسائل کے حل میں بھی تعاون کریں گے
دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اسے دنیا کو حل کرنا ہوگا،پاکستان کے ساتھ معاشی‘ معاشرتی اور دفاعی تعلقات بڑھ رہے ہیں، سقر بن مبارک المنصوری کا انٹرویو

حکومت توانائی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، اسحاق ڈار
وزارت 2017 ء کے اختتام سے قبل اضافی دس ہزار میگاواٹ بجلی گرڈ میں شامل کرنے کی لئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے،خواجہ آصف

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ،قطری سفیر نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، عمران خان

کسی بھی جج کے پاس صوابدیدی اختیارات اور من مرضی سے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں،جسٹس میاں ثاقب
علم قانون پر دسترس رکھنا منصف کا بنیادی فرض ہی: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران سے خطاب

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سابق جج ملک سعید حسن (مرحوم) گھر آمد
اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی، مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راحیل شریف

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کوئی بھی ہدف پورا نہیں کیا: نیپرا
پیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے لائن لاسسز ابھی بھی ناقابل برداشت ہیں، چوری رکی نہ سسٹم کو بحال کیا جاسکا، رپورٹ

سپریم کورٹ نے 6فروری سے شروع عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5بنچ تشکیل دیدیئے
چار بنچ سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد اور ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا

سانحہ کوئٹہ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر وزرارت داخلہ کے اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش
سانحہ سے متعلق رپورٹ مرتب کرتے وقت حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا ، وزیر داخلہ،وزارت داخلہ کے خلاف آبزرویشن انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ، وزرارت داخلہ

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے خیبرپختواہ چھیننے کی تیاریاں شروع کردیں
قومی وطن پارٹی کیساتھ انتخاب میں اتحاد کا فیصلہ،آصف زرداری کی وطن واپسی پر پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت متوقع

ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر گھٹنے ٹیک دیے،7مسلم ممالک پر سفری پابندی کے احکامات واپس
تمام امگریشن آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹس پر معمول کے سیکورٹی اقدامات جاری رہیں گے،ہوم لینڈ سیکورٹی
مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی ہے ،اگران لوگوں کے ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں، ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے،امریکی محکمہ خارجہ
ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت نے امریکی صدر کے احکامات کیخلاف فیصلہ سنایا تھا
نام نہاد جج کی رائے ملک میں قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرے گی ، یہ فیصلہ غیر اخلاقی ہے جسے تبدیل کیا جائے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالتی فیصلے پر غصے سے لال پیلے ہوگئے ، معزز جج کو نام نہاد قرار دیدیا

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنیکی اجازت دے،, بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کررہا ہے جس کا عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد قراردادوں کے ذریعے ان سے وعدہ کیا ہے، عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر کے عوام سے ستر سال قبل کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا یوم یک جہتی کشمیر پر پیغام