بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-04)

چارٹر جہاز میں اترنے والے نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں ، دھرنے چھوڑ کر کارکردگی میں ہمارا مقابلہ کریں تاکہ اصلیت کا پتہ چل سکے ،نوازشریف کا چیلنج
ہم ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا اور سستی بجلی پیدا کر کے ترقی کو قوم کا مقدر بنائیں گے
مخالف یاد رکھیں آپ اپنی روش پر چلنا چاہیں تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں آپ دھرنے کرتے رہے ہم ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہیں گے
شاہراہوں اور موٹر ویز کا جال بچھا کر قومی تعمیر کر رہے ہیں، اندھیرے چھٹ رہے ہیں ملک معاشی قوت بن رہا ہے سمجھیں نیا پاکستان بن رہا ہے، سی پیک آب زم زم کی حیثیت رکھتی ہے اقوام عالم سے روابط قائم ہوں گے اور ترقی ملک کا مقدر بنے گی ، وزیر اعظم کا کراچی حیدر آباد موٹر وے کے تکمیل شدہ حصے کے افتتاح کے موقع پر خطاب

پاک فوج بھارتی فائرنگ کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، آرمی چیف
ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری عوام کا تعاون حاصل ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گریژن کا دورہ ،جوانوں اور افسروں سے خطاب

وائٹ ہاؤس کی پاکستانیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید
مزید ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘ترجمان

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری ،پانامہ کیس شامل نہیں

وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت مل گئے
وزیرتعلیم کے خلاف کرپشن انکوائری مکمل،انوسٹی گیشن مکمل ہوتے ہی گرفتار ہوں گے،نیب حکام

بجلی جووفاق کے زیراختیارہے چلی جاتی ہے توگالیاں ہمیں پڑتی ہیں،پرویز خٹک

بیلاروس کی پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی پیش کش
دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت 2020تک ایک ارب ڈالرتک بڑھانے کی بھر پور استعداد موجود ہے، چیئرمین سینٹ رضاربانی کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

شرپسندعناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،میجرجنرل محمد سعید
کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ڈی جی رینجرز سندھ

تلاشی لینا ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں، میں مشرف دورسے تلاشی دیتا آرہا ہوں،حمزہ شہبازشریف
حساب مانگنے والوں سے کہنا چاہتا ہو ہم نے تو کبھی حساب نہیں مانگا،میرا دادا ایک مزدور تھا اور مجھے اس بات پر فخرہے کہ میں مزدور کا پوتا ہوں ، ورکرز کنونشن سے خطاب

حافظ سعید کے معاملے میں تمام ادارے آن بورڈ ہیں،طارق فاطمی
ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پاکستانی قانون توڑا،پاکستانی قانون کے تحت ہی فیصلہ کریں گے
بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

راحیل شریف نے عمران خان کو گارنٹی دی تھی ڈیشل کمیشن نے حکومت کو انتخابی دھاندلی کاذمہ داردٹھہرایاتووہ نوازشریف سے مستعفی ہونے کوکہیں گے ،جاویدہاشمی کا انکشاف
پی ٹی آئی میں صرف ون مین شوہے، وزیراعظم کے چارسے پانچ امیدوارہیں، سچ بولتاہوں اسی لئے باغی کہلاتا ہوں
مسلم لیگ ن میر ا خاندان ہے،اپنے مستقبل بارے مشاورت کررہا ہوں، یقین ہے عدالت عظمیٰ کافیصلہ عمران خان کے خلاف آیاتووہ قبول نہیں کریں گے اورسڑکوں پر آئیں گے،خصوصی انٹرویو

فیس بک پر دوستی کے بعدبرتھ ڈے منانے اسلام آباد آنیوالی دوشیزہ اوراسکے محبوب پروفاقی پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی پاداش میں فائرکھول دیا
نوجوان موقع پردم توڑگیا، دوشیزہ معجزانہ طورپر بچ گئی،واقعہ میں ملوث دونوں پولیس اہلکار موقع سے فرار
مقتول کے ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج ، مین آئی جے پی روڈ بلاک ،ناکے پر لگاکیمپ بھی جلادیا