بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-03)

پاکستان کیلئے امریکی ویزا پالیسی پہلے جیسی ،کوئی تبدیلی نہیں کی گئیں،امریکی سفارتخانہ

کراچی، لیاری گینگ وار کا کمانڈر نورمحمد عرف بابا لاڈلا رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا ،
اسلحہ اور دستی بم برآمد ، ۔نور محمد عرف بابا لاڈلا ٹارگٹ کلنگ،قتلو دیگر مقدمات میں ملوث تھا

مسلم ممالک سے متعلق امریکی ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں،سرتاج عزیز
بین الاقوامی تعلقات قائم رکھنے کیلئے اوپن پالیسی موجودہ وقت کا تقاضا ہے،مشیر خارجہ

بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر پھر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑجواب
بھارتی توپوں کوخاموش کرادیا

ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ
دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے
دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں،دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کوبھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

عمران خان کی نعیم بخاری کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے ملاقات
پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تفصیلی تبادلہ خیال
آئندہ سماعت کے حوالے سے بھرپور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

کراچی،کوئلہ لے جانے والی ٹرین کی ایک بوگی سے 22ٹن کوئلہ غائب ، محکمہ ریلوے نے تحقیقات شروع کر دیں

طیبہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت،پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا
راجہ خرم اور ان کو اہلیہ ملزم قرار

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے یورپی یونین کے سفیر کاٹین فرینکوئس جین کی ملاقات
نئی ا سٹریٹیجک پارٹنر شپ اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

بلوچستان میں دنیا کی مہنگی ترین دھات مولی بینیم دریافت ہونے کا انکشاف
قیمت ایک لاکھ ڈالر فی ٹن ہے،یہ دھات خلائی جہازوں میں استعمال ہوتی ہے ، دنیا میں سونے کے ذخائر کی راہداری میں بلوچستان بھی شامل ہے،لوجیکل سروے آف پاکستان کے ایم ڈی ڈاکٹر عمران کی سینیٹ ذیلی کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ
آئندہ اجلاس میں ایم ڈی پی ایس اوشریک نہ ہوئے تو کارروائی قواعد کے تحت کی جائے گی،کمیٹی
ایم ڈی پی ایس اوافسران اور ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ طلب

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابی حلقوں کے اراکین اسمبلی نے استعفے دیدئیے
آصف زرداری کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کئے جائیں گے،ذرائع

برطانیہ میں اے آر وائی کے تمام چھ چینلز بند کردیئے گئے
روزنامہ ’جنگ ‘اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن پر تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے

اسحاق ڈارسے اٹک قلعہ میں دباوٴڈال کراعتراف بیان لیاگیا، چشم دیدگواہ ہوں ،خواجہ آصف
مشرف دورمیں ہمیں جن مصائب سے گزاراگیاوہ نفسیاتی جنگ تھی
ملک کے سترفیصدعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 3سے 4گھنٹے رہ گیاہے ،فوجی عدالتوں میں توسیع کاحامی ہوں،۔نجی ٹی وی کو انٹرویو