بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-02)

حافظ سعید سمیت 38سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف کارروائی کرنے پر بھارت کی جانب سے کوئی سرٹیفکیٹ یا توثیق نہیں چاہیے، ترجمان وزارت داخلہ
پاکستان میں آزاد اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، بغیر ثبوت الزامات خطہ میں امن کیلیے مددگار ثابت نہیں ہوں گے
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اب تک بھارت کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے کہ ملوث ملزمان کو اب تک سزائیں کیوں نہیں مل سکیں، بیان

امریکا کی 4 ریاستیں ٹرمپ حکم نامے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
پابندی کا صدارتی حکم امتیازی، غیرآئینی اور امریکی اقدار کے منافی ہے کیونکہ یہ مذہب اوررنگ و نسل کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے،نیویارک، ورجینیا اور میساچیوسٹس کے اٹارنی جنرلز کی مشترکہ پریس کانفرنس
ویزے سے متعلق فیصلے پرہرشخص تبصرہ کررہاہے،ویزاپابندی سے متعلق جس کاجودل چاہے کہے،یہ برے لوگوں کوملک سے باہررکھنے کیلئے ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ
پاک فوج ہمیشہ چیلنجز سے نبرد آزما رہی اور آزمائشوں پر پورا اتری ہے ، افسروں اور جوانوں سے خطاب

وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
ملک میں دودھ صنعت کی ترقی ،اس ضمن میں معلومات ، ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال
ٹرانزیکشن سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک پُرکشش ملک قرار دینے کی کوششوں میں معاونت ملے گی
میں پُرامید ہوں شراکت داری کی بدولت پاکستان کے صارفین کو ایسی مصنوعات میسر آئیں گی جو ناصرف اُن کی قوت خرید میں بھی ہونگی بلکہ غذائیت سے بھرپور ہائی کوالٹی بھی ہونگی، نواز شریف
’اینگرو کے ساتھ شراکت داری ہمارے وژن 2020کی جانب ایک قدم ہے، کوشش ہے پاکستانی صارفین کو صحت مندانہ مصنوعات میسر آسکیں ، رولف یوسٹن

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
اسلام امن کا مذہب ہے دہشتگردی سے تعلق کا تاثر ختم کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی نے اقلیتی رہنماؤں کو بھی حکومت میں شامل کیا ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

حکومت نے کاشتکاروں کو مہنگے قرضے دینے کا اعتراف کر لیا
پرائیویٹ بینکوں پر کوئی اختیار نہیں، کاشتکاروں سے صرف ترقیاتی قرضوں پر 145فیصد وصول کئے جاتے ہیں،کم قرضوں کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ ہو جاتا ہے، رانا افضال
تاریخ میں کسانوں سے سب سے زیادہ دشمنی موجودہ حکومت نے کی، شیخ فیاض الدین
حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کا کاشتکاروں کو مہنگے قرضے فراہم کرنے پر شدید احتجاج مہنگے قرضے حکومت کی ملک دشمن پالیسی ہے ، ارا کین اسمبلی

قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصلے
اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش ، کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے کمیٹی کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کر دیا ، اختیارات کی کمی کے باعث کمیٹی لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر رہی،چیئرمین کمیٹی
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے فیصلے کی بھرپور مذمت

وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات
صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع
طیبہ کے والدین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
حکومت سندھ نے چیف سیکرٹری کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا
وفاق موٹروے کے نام پر سندھ کے ساتھ دھوکہ کررہا ہے ، سپر ہائی وے کی مرمت کرکے نیا نام دے دیا گیا ، ٹرانسپورٹرز سے غیر قانونی ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ

امیرقطرکوقیمتی گھوڑاقطرکی جانب سے بلوچستان حکومت کو10ایمبولینسیں دینے کے بدلے میں دیاہے ،سرکاری ذرائع

سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب

نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
ٹرمپ کا 7 ممالک پر پابندی کا فیصلہ احمقانہ اور قابل مذمت ہے‘ امریکی ویزے کی پابندیوں کی بات دل کی آواز تھی جس کا مطلب تھا ہم پابندیوں اور قرض نہ ملنے کے خوف سے نکل کر ملک کو بنانے کیلئے کام کریں تو ملک ترقی کرے گا
ٹرمپ کے اقدامات پر ایران کے علاوہ مسلم ممالک میں سناٹا چھایا ہوا ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

کویت نے پاکستان پر کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی ، سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں،سفیر پاکستان غلام دستگیر

لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار
قبضہ سے خودکش جیکٹ سمیت دیگر سامان برآمد ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل