بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی اہم خبریں (2017-02-01)

کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن عزت و وقار پر سمجھوتہ بھی نہیں کرسکتے ، میجر جنرل آصف غور
تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزارسے زائد افراد نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں آج امن ہے اور ترقیاتی کام جاری ہیں، ،فاٹا میں موجود دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں
15 مارچ سے پاکستان میں مردم شماری ہورہی ہے، اس عمل میں پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرے گی، آزاد ریاستیں اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہوتی ہیں ،حافظ سعید کافیصلہ ریاست کا پالیسی فیصلہ ہے
نیوز لیکس پر انکوائر ی کی جارہی ہے اور امید ہے کہ حکومت آئندہ چندروز تک نیوز لیکس کے نتائج سامنے لے آئے گی، ترجمان کی میڈیا کو اپنی پہلی بریفنگ ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پاناما کیس :حسین نواز نے پورا سچ نہیں بولا،سپریم کورٹ
اگر حسین نواز نے کچھ چھپایا تو اس کی سزا وزیر اعظم کو نہیں دی جا سکتی ،وکیل سلمان اکرم راجہ
12ملین درہم کی رقم نقد وصول کی تھی یا بینک کے ذریعے ؟ فیکٹری کی فروخت سے 12ملین درہم ملے یہ غیر متنازع حقائق ہیں،جو دستاویز ات لائی گئیں اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا،جسٹس اعجاز افضل
التوفیق کیس سے ثابت نہیں ہوتا کہ شریف فیملی 1999 سے پہلے فلیٹس کی مالک تھی،انگلی میرے موکل کی طرف نہیں اٹھ سکتی وہ اپنے موقف پر قائم ہیں،وکیل حسین نواز
شریف فیملی 13 سال سے لندن فلیٹس میں رہ رہی ہے انگلی تو اٹھے گی،جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس،مزید سماعت آج پھر ہوگی

مسئلہ فلسطین حل کے بغیر خطے امن قائم نہیں ہوسکتا ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،نوازشریف
پاکستان سمیت عالمی برادری مسئلہ فلسطین کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گی،وزیراعظم
فلسطین مسئلہ کشمیرپر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے ،محمودعباس
مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں ، تعلیم اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کے شکر گزار ہیں، فلسطینی صدر کا مشترکہ کانفرنس سے خطاب

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کا اعلان
پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ،،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے26پیسے فی لیٹراضافہ

پورے اعتماد سے کہتا ہوں اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ میں ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی گئی، صدر ممنون حسین
منصوبہ پورے پاکستان کی راہداری ہے جس سے پورا ملک یکساں طور پر مستفید ہو گا، پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب

کراچی، موبائل ایپ اچھی سروس ہے،حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی،صوبائی وزیر ناصر شاہ

نوازشریف قوم کو بتائیں قطری شہزادوں نے کن خدمات کے عوض فلیٹس دیئے؟عمران خان
پاناما کیس میں خطوط کے ذریعے وزیراعظم کو بچانے والا قطری شہزادہ کرپٹ ترین آدمی ہے
نواز حکومت نے ایل این جی اور پورٹ قاسم کا کنٹریکٹ قطری کو دیا ، گزشتہ سات ماہ میں شریف خاندان نے قطری کا کبھی نام نہیں لیا ،جب سے سپریم کورٹ آئے ہیں کبھی قطری ون اور کبھی قطری ٹو آجاتا ہے ، ان لوگوں کی ساری منی ٹریل قطری ہے، میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیرداخلہ سے سی پیک کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سربراہ کی ملاقات
سی پیک پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سی پیک اور اقتصادی راہداری منصوبے کو کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے، چوہدری

دہشتگردی کے اسلام کے تعلق کے تاثرکوختم کرناہوگا،بلاول بھٹو

جسٹس شیخ عظمت کو دل کا دورہ ،تشویشناک حالت میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل
ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کے بعد سٹنٹ ڈال دیا
جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت ، پاناما کی سماعت چند روز ملتوی ہونے کا قوی امکان

میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطرکا ویزہ ہی نہیں لگا‘ تحریک انصاف کا دعویٰ
‘ تحریک انصاف کا دعویٰ صحیح ثابت ہونے پر شریف برادران مزید مشکلات میں پھنس سکتے ہیں
رکاری اداروں کا وضاحت سے انکار‘ سرکاری اداروں نے چپ سادھ لی

کیا تمہارے پاس گرین کارڈ ہے ؟
امریکہ میں مسلم خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل،امریکی شخص نے معافی مانگ لی