بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-31)

حافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعیدحافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے،وزارت داخلہ پنجاب نوٹیفکیشن جاری
وزارت داخلہ کا فلاح انسانیت تنظیم کی نگرانی کاحکم،تنظیم کی چھ ماہ تک نگرانی کی جائے گی

پانامہ کیس: شریف خاندان کے وراثتی جائیداد کی تقسیم کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا
ہم حقیقت جاننا چاہتے ہیں پیسہ کہاں سے آیا؟ اس بارے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ
عدالت کیس کے ہر پہلو کو جاننا چاہتی ہے، سماعت کے دوران ریمارکس
دبئی فیکٹری سے قرض کب اور کس چیز پر لیا گیا ، ریکارڈ سامنے لایاجائے،جسٹس اعجاز الحسن
قرض سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، 18 ملین درہم شریف فیملی کو دبئی فیکٹری کی فروخت سے ملے ، دبئی فیکٹری کے لئے پیسہ پاکستان سے نہیں گیا ،سلمان اکرم راجہ کا جواب
نیب اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر نہیں کی جائے گی ،نیب پراسیکوٹر جنرل ، عدالت نے نیب سے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کر لئے
سماعت آج بھی جارہے گی، سلمان اکرم راجہ دلائل جاری رکھیں گے

جماعت الدعوةپر پابندی کے حوالے سے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی،اسلامی ممالک پر امریکی ویزوں کی پابندی سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا،دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ،سابق امریکی صدر اوباما کی صدارت میں 60ممالک کے اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی تھی جس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑاجانا چاہیے،عمران خان نے پاکستانیوں پر امریکی ویزوںکی پابندی کا بیان ناجانے کیوں دیاہے،کسی کوغائب کرناحکومتی پالیسی نہیں۔تمام گمشدہ افرادبخیریت گھروں کوپہنچ چکے ہیں، ملک بھر میں 74نئے پاسپورٹ آفس کھولنے کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت

صدر مملکت سے نواز شریف کی ملاقات
وزیرا عظم نے کو غیر ملکی دورے سمیت قومی امور پر حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا
بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.15 روپے سے 16.70 روپے تک اضافے کا امکان
سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

عمرا ن خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ کیس پر سماعت کے پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
نواز شریف منی ٹریل پیش کرنے میں مکمل ناکام رہے آئندہ کچھ دنوں میں نواز شریف کے انجام کا فیصلہ سنایا جائیگا،تحریک انصاف

ایف بی آر کی مجوزہ آف شور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر نیب اور ایف آئی اے کا قانون لاگو نہ کرنے کی سفارش
آف شور کمپنیاں ظاہر کرنیوالوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ سرمایہ پاکستان آسکے ،ذرائع

فلسطینی صدرمحمودعباس پاکستان کے 3روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے

قومی اسمبلی ،حکومت اوراپوزیشن کی پارلیمنٹ ہاوٴس کاتقدس مجروح کرنے کی شدیدمذمت،مستقبل میں اتفاق رائے سے چلنے پراتفاق
اپوزیشن اراکین نے پانامہ سکینڈل پر وزیراعظم کومستعفی ہونے کامشورہ دیدیا
وزیراعظم نوازشریف نے ہاوٴس چلانے کیلئے اپوزیشن کی تنقیدبرداشت کرنے کاکہا ہے،حکومتی اراکین

وزیراعظم نے گولڑہ موڑ سے نیو ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کی منظوری دیدی
14 اگست 2017 ء کو منصوبے کا افتتاح کریں گے
بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ منصوبے معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے ہیں،نوازشریف

چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ ،سمری ایوان صدر کو ارسال

ججز کی دوہری شہریت بارے عدالتوں نے باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود جواب نہیں دیا ہے، زاہد حامد
ملک بھر میں گیس کے گھریلو کنکشن پر کوئی پابندی نہیں ہے،سردیوں میں ڈیمانڈ بڑھ جانے سے گیس لوڈشیڈنگ ہوئی، وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی
کراچی اور حیدرآباد موٹروے پر تعمیر سے قبل ٹول پلازہ غیرقانونی ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گی،شیخ آفتاب
بلوچستان کے ضلع لورالائی کینٹ سے34 خاندانوں کو غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نکالا گیا ہے، وزارت دفاع کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری سوال پر جواب

ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف نفرت امریکہ میں جرائم میں اضافے کا باعث بنے گی ، عمران خان

وزیراعظم نواز شریف کا ڈیوس میں خطاب نہ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا
شیخ رشید کا دھواں دار خطاب ‘ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا ،اپوزیشن نے ڈیسک بجا کر بھرپور حمایت کی

موجودہ حکومت کے 3سال میں پاک بھارت دو طرفہ تجارت میں 37ارب روپے کی کمی

غازی رشید قتل کیس میں اہم پیش رفت،مشرف کا کیس کا سامنا کرنے کا فیصلہ
کیس کی تیاری کرنے کے ساتھ عدالت میں پیشی کے لیے سیکورٹی بھی مانگ لی