بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-30)

امریکی عدالت نے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی،ٹرمپ کو پہلا دھچکا
مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے،وائٹ ہائوس

چوری نواز شریف نے کی لیکن آگے بچوں کو کردیا ہے‘ عمران خان
سات ماہ بعد قطری خط نکل آئے پہلی مرتبہ ملک میں وزیراعظم کی تلاشی ہورہی ہے اب اگلا وزیراعظم کرپشن کرنے سے ڈرے گا
سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوشحال پاکستان تعمیر ہوگا قوم دعا کرے کرپشن کے بادشاہ اور ادروں سے کرپٹ مافیا کامقابلہ کر سکوں جب تک اربوں ڈالر واپس ملک میں نہیں لے کر آتا اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا
موٹو گینگ کو گھر سے بھی گالیاں پڑتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہے،ساہیوال جلسے سے خطاب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیزفائر کی پھر خلاف ورزی، بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ
پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا

وفاقی اور صوبائی حکومت 30 دنوں میں کراچی کے مسائل کو حل کریں ورنہ ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،مصطفی کمال کی ڈیڈلائن
کراچی کی امانت میں کسی کو بھی خیانت کرنے نہیں دیں گے، آج عوامی عدالت سے حاصل ہونیوالی حمایت اورمینڈینٹ کے ساتھ جعلی مینڈینٹ کو والوں کی نام نہاد حکمرانی کے بت کو پاش پاش کر دیں گے
ایم کیو ایم والوں سے کہتا ہوں اگر ان کے پاس اختیار نہیں ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں
کراچی کے حال کو بگاڑنے والے اس ملک کے مستقبل کو نیست و نابوت کرنا چاہتے تھے
را کے ایجنٹ چاہتے ہیں پاکستان کی فوج کراچی اور دیگر شہروں میں مصروف ہو اور سرحدوں سے اس کی توجہ ہٹائی جائے
جس شخص نے شہر کے نوجوانوں کو برباد کیا ، آج وہ الطاف حسین عبرت کا نشان بن گیا ہے،مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ میری طاقت میرا رب ہے ،جلسہ عام سے خطاب

عمران خان نوازشریف کے ایک ادنیٰ سے کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،امیرمقام
خان صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف ہی کی مہربانیوں کی بدولت خان صاحب کوصوبے میں حکومت کرنے کاموقع ملاہے، ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اورمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں
شریف نے شریف سیاست جبکہ شاہراہ خان نے شرکی سیاست کوپروان چڑھایا،وزیراعظم کے مشیرکاجلسہ عام سے خطاب

کراچی،علی رضا عابدی کی فاروق ستارسے ملاقات
فاروق ستار کی مثبت پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

ملاوٹ مافیا کی تلاش اور فوڈ اتھارٹی افسران کی کارکرگی پر نظر رکھنے کے لیے ویجیلنس سیل کے قیام کی حتمی منظوری
حساس اداروں سے کر نل کے برابرعہدے دارکو سربراہ کے طور پر بھرتی کیا جائے گا،نورالامین مینگل
سیل کا قیام وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے عین مطابق ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سی پیک اور فوجی عدالتوں پر اے پی سی بلائی جائے،اسفند یار ولی
افغان مسئلے پر پاکستان ، روس اور چین کے مذاکرات غلط روایت ہیں
پاناما معاملہ عدالت میں ہے فریقین فیصلے کا انتظار کریں ، فاٹا کیلئے کابینہ میں خاص کوٹہ رکھا جائے ، نجی ٹی وی کو انٹر ویو

شرافت کی سیاست کے قائل ہیں ، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،شاہ محمود قریشی
دانت توڑنے کی بات کرتے ہو تمہارے اپنے دانت کھٹے ہونے والے ہیں
ہم پانامہ لیکس کیس میں جتنے ثبوت لاتے ہیں پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو نیا قطری خط آ جاتا ہے
قبر تک وزیراعظم کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، ہم عوام کی عدالت اور قانون کی عدالت میں بھی تمہارا مقابلہ کرینگے،ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب

چھٹی مردم شماری ، 500 سے زائد فوجی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج سے ہوگا
42 ہزار ٹیچرز اوراینیوموریٹرزکا تربیت کا عمل 6 فروری سے شروع ہو گا

جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ؟مدد کیلئے خواجہ آصف اور سعد رفیق کو بھیج دوں! مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ