بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-29)

مہمند ایجنسی ، افغان دہشت گردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ ، ایک اہلکار زخمی
پاک فوج کے جوانوں کی مئوثرجوابی کارروائی سے افغان دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے

امریکہ میں مسلمانوں پر دروازے کیوں بند کئے گئے؟ ملالہ یوسفزئی کا ٹرمپ سے سوال

کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ،60بھارتی ماہی گیر گرفتار
سیکیورٹی کے اہلکاروں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کر کے ان کی 10 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے، پولیس آفیسر لطیف بابر

شہبازشریف نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا
چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ اورآئی جی پنجاب کی تنخواہ تین لاکھ 75ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری ،دونوں افسروں کی تنخواہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی

افغانستان سے تربیت یافتہ متعدد خود کش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوگئے
حملہ آوروں کی عمریں10سے 12سال کے درمیان ہیں جو ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالے غیر ملکیوںاور پاکستان کے اہم مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں ،نیشنل کائونٹر ٹیرازم اتھارٹی کی رپورٹ

نواز شریف کا سیاسی حریف ہوں،پرویز خٹک کا شہباز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں،عمران خان
پرویز خٹک نمبر ون وزیراعلیٰ ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس اور تعلیمی نظام رول ماڈل ہے ، کھیلوں کے میدان بنا کر نوجوانوں کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف

بینک دولت پاکستان نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا
مجموعی معاشی صورتحال کے پیش نظر پالیسی ریٹ کو 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں کمی ،کولیشن سپورٹ فنڈکی عدم موجودگی اور ترسیلاتِ زر میں سست رفتاری کے باعث مالی سال 17ء کی پہلی ششماہی میںجاری کھاتے کا خسارہ بڑھ کر 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک
مہنگائی مالی سال 17ء کے لیے مقررہ 6 فیصد ہدف سے کم رہے گی،جدولی بینکوں کوحکومتی قرضوںنکی بھاری مقدار میں خالص واپسی اور بینک ڈپازٹس میںناضافے سے نجی شعبے کے قرضے بڑھانے میں مدد ملی
قرضوں میں معقول اضافے کے ساتھ ساتھ خریف کی فصلوں کی نسبتاً بلند پیداوار، توانائی کی رسد میں نمایاں بہتری، اور مثبت کاروباری احساسات، حقیقی اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کے عکاس ہیں، اشرف محمود وتھرا

جہانگیر ترین کا وزیر اعلی پنجاب کیخلاف دائر 30 ارب ہرجانہ کیس
شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کر ادیا گیا
جہانگیر ترین دو میجر کمپنیوں کے ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر ہیں،انہوں نے 2004ء اور 2005ء میں ان کمپنیوں کے لیے حبیب بینک اور زرعی ترقیاتی بینک سے رائٹ آف لیے، جواب کا متن

شاہ محمود قریشی کی عابد شیر علی اور دیگر وفاقی وزراکے بیانات پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو شکایات
خورشید شاہ کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون، شاہ محمود کے خدشات دور کرنے کی اپیل