بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-28)

کسی سے مرعوب نہیں ہونگے،لوگوں کی خواہش پر نہیں قانون پر فیصلہ دینگے، سپریم کورٹ
عدالت نے نیب سے اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں
بے گناہ افراد مقدمہ لڑتے ہیں معافیاں قبول نہیں کرتے،،بظاہر لگتاہے کہ پہلے اسحاق ڈار کو معافی دی گئی پھر اعترافی بیان ریکارڈ کرایا گیا اگر ایسا ہے تو پھر اس اعترافی بیان کی بہت اہمیت ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ
عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو جائیداد اور تحائف کی تقسیم سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کیلئے پیر تک کی مہلت دیدی

پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی، سپیکر قومی اسمبلی نے پیر کو اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا
معاملہ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک استحقاق پر بحث کرانے کا فیصلہ
تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان متفق ہیں کہ پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بحال کریں گے ،ایاز صادق
میں نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی لیکن سیاسی جماعتوں نے میر ی سپیکر شپ پر اعتماد کیا ہے، اپوزیشن کی تحریک استحقاق پر ازسرنو جائزہ لینے کیلئے آئین و قانونی ماہرین سے رائے طلب کی ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی گفتگو

آرمی چیف نے چھٹی مردم شماری کیلئے فوجی تعینات کرنے کے پلان کی منظوری دے دی
2 لاکھ فوجی جوان مردم شماری کے عمل میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، آئی ایس پی آر

ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں، چوہدری نثار علی خان
ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں اچھا کام مشکل اور غلط کام آسان ہے، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوچکی ، جائز اور ناجائز میں فرق نہیں، یہ باتیں تقریروں، دھرنوں اور احتجاج سے نہیں جائیں گی،وزیر داخلہ
محاز آرائی، گالم گلوچ اور تشدد پر قابو پانے کی ضرورت ہے ، میرے پیچھے کرپشن کا بازار گرم ہو اور میں آپ کو کرپشن پر لیکچر دے رہا ہوں، قول و فعل کا تضاد قوموں کو لے ڈوبتا ہے،تقریب سے خطاب

پاکستان ،افغانستان اور سعودی عرب ویزوں کی کڑی جانچ پڑتال ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ
جو شخص امریکہ کیلئے مسائل پیدا کرے گا انہیں یہاں نہیں آنے دینگے، امریکی صدر

عدلیہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
ہمارا عمل یہ ثابت کرے گا، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنے کی قسم کھائی ہے
جج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند ہے، کسی کواختیارنہیں کہ وہ خواہش کے مطابق فیصلہ کرے، جمہوریت میں ریاست کی مضبوطی کے لیے آزادعدلیہ ضروری ہے، جسٹس ثاقب نثار
بنچ اور بار لازم اور ملزوم ہیں، وکلاکے مسائل حل کرینگے،بار کو سہولت دیناہم پرفرض ہے، مقدموں کے فیصلوں میں تاخیر سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،سندھ ہائی کورٹ میں عشائیے سے خطاب

خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس :مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے
اسمبلی اجلاس مچھلی منڈی گیا،گوعمران گو اور گونواز گو کے نعرے،سپیکر اسد قیصر نے اجلاس20 فروری تک ملتوی کر دیا

کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ،60بھارتی ماہی گیر گرفتار
سیکیورٹی کے اہلکاروں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کر کے ان کی 10 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے، پولیس آفیسر لطیف بابر

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
کمیٹی نے نئی گاڑیوں کے پارٹس منگوانے کی صورت میں قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کردی
چیئرمین کمیٹی کا پرائیویٹ ممبر بل کے مقابلے میں حکومتی بل لانے پر اظہار برہمی،چیئرمین سینیٹ خط لکھنے کی ہدایت

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس
سرکاری پاور پلانٹس پر توجہ نہیں دی جارہی ، مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے سے سرکاری جینکوزکی پیداواری صلاحیت کم ہوئی ،حکام کا اعتراف
ملک میں بجلی کی طلب 8سے 12ہزار ، پیداواری صلاحیت 21ہزار میگا واٹ ہے، اجلاس کو بریفنگ
حکومت چاہیے تو آج ہی ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر سکتی ہیں،چیئرمین کمیٹی نعمان وزیر خٹک کا پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہ ہونے پر اظہار برہمی

ملک تباہ ہورہا ہے، ادارے حکمرانو ں کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ، عمران خان
تحریک انصاف نے پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیا،آخری سانس تک کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا ، سربراہ تحریک انصاف