بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-27)

پاناما کیس :لندن فلیٹس کی منی ٹریل کی دستاویزات اور قطری شہزادے کا خط عدالت میں جمع
حسن اور حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں دبئی فیکٹری کی 1980 میں فروخت، سعودی عرب میں عزیزیہ اسٹیل مل کی خریدو فروخت، میاں شریف کی التھانی فیملی کے ساتھ سرمایہ کاری کی سیٹلمنٹ، حدیبیہ پیپر ملزکی آڈیٹر رپورٹس، التوفیق ٹرسٹ کا قرضہ، نیسکول، نیلسن کمپنیوں کا کنٹرول سنبھالنے کی دستاویزات، ٹسٹی سروسز کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کے خط کی کاپی بھی شامل
حمد بن جاسم کا کاروباردنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے،میرے والد اور نواز شریف کے والد کے درمیان گہرے اوردوستانہ مراسم تھے ، 1980 میں میاں محمد شریف نے قطر کی الثانی فیملی کے رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی،لندن کے 4 فلیٹس (16، 16اے ، 17 اور 17 اے ایون فیلڈ ہاوٴس، پارک لین ، لندن) دو آف شور کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تھے جو شریف خاندان کے زیر استعمال تھے اور کرایہ بھی دیتے تھے،قطری شہزادے کا خط

قومی اسمبلی اجلاس ، تحریک انصاف اور حکومتی انصاف الجھ پڑے ،ہاتھا پائی کے بعد مکے بھی چل گئے
شاہ محمود کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی، حکومتی بینچوں سے بھی رد عمل آنا شروع ہوا ، عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی
حکومتی اور اپوزیشن ارکان آگے آئے تو اپوزیشن کی طرف سے حکومتی ارکان کو دھکے دیئے گئے اور اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پرمکوں کی بارش کردی گئی، پیپلز پارٹی کی بیچ بچاؤ کی کوششیں ناکام ، سپیکر کی پرامن رہنے کی اپیل ناکام ، مجبوراً کارروائی معطل کرنا پڑی
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آوٹ کردیا
حکومتی ارکان کا رویہ پارلیمانی اقدار کے خلاف تھا، شاہ محمود قریشی کی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

جنرل (ر) راحیل شریف کو اراضی کے حوالے سے بحث فوج کی کردار کشی کے مترادف ہے،پاک فوج
فوج کو بدنام کرنیکی مہم ریاستی اداروں میں بد اعتمادی کا موجب بن سکتی ہے، یہ رویہ خطرناک ہو سکتا ہے،آئی ایس پی آر

حکومت پانی سے بجلی کے منصوبوں کیلئے ڈیمز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے، نواز شریف
بلوچستان میں بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں
سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک بھی فریق ہے،وزیر اعظم کی عالمی بینک گروپ آئی بی آر ڈی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات میں گفتگو

آف شور کمپنیاں مریم نواز کی ملکیت ہیں ، جرمن اخبار کا نیا انکشاف
اخبار نے آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بینک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات سماجی رابطوں کی ویب پر جاری کردیں

آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جرنل اسٹاف جنرل امٹ ڈنڈار کی ملاقات
دفاع اور انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون پر اتفاق

وزیراعظم نواز شریف نے تو اپنی تین نسلوں کا منی ٹریل دیدیا،یہ اپنی سیاست کا منی ٹریل دیں،خواجہ آصف
سسٹم کی پائیداری اور عدالت کے احترام کی وجہ سے حساب دے رہے ہیں، 20کروڑ عوام نے نواز شریف کو استحقاق دیا ہے
تحریک آزادی سے لے کر پاکستان بننے تک اور پھر پاکستان بننے سے لے کر اب تک جماعت اسلامی ہمیشہ غلط راستے پر رہی یہ تین صوبوں میں مختلف جماعتوں کے حلیف ہیں،وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہا رخیال
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر شدید تنقید ، قبروں کی کمائی کھانے والے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر دفاع

شریف خاندان کو بچانے کیلئے اداروں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات بنائی جارہی ہیں، تحریک انصاف کا الزام
وزراء دفاتر کو جانے کے بجائے نواز شریف کو بچانے اور عد الت کو پریشرائز کرنے میں لگے ہوئے ہیں،فواد چوہدری
قطری کے نئے خطوط آرہے ہیں اور حکمران پھنستے جارہے ہیں ،کرپشن کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عارف علوی ،شبلی فراز اور فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مزار قائد پر حاضری
پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی ،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے

عمران خان عدالت میں بھی بار بار موقف تبدیل کررہے ہیں، فتح ہماری ہو گی ،مسلم لیگ(ن)
چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ تین سال سے ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کررہے ہیں ، ذاتی مفادات کیلئے پانامہ کیس کو بھی سیاسی بنا دیا گیا ہے،یہ لوگ سنجیدہ ہوتے تو کوئی اچھے وکیل کرلیتے
خیبرپختونخوا میں اے پی ایس سانحہ ہوا ،جیل ٹوٹی ، خیبر بینک سکینڈل سامنے آیا مگر ہم نے کسی سے استعفے نہیں مانگے،عمران خان کچھ تو شرم کریں،خواجہ آصف اور خواجہ سعد کی گفتگو

آصف زرداری نے امریکہ میں قیام بڑھا دیا
سابق صدر طبی معائنہ اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع