بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-26)

پانامہ کیس ،اگر زنجیر نہ ٹوٹی ہو تو ہم تمام کڑیاں جوڑیں گے،سپریم کورٹ
وراثتی تقسیم سے متعلق 2 دن میں آگاہ کرنے کی ہدایت

پاکستان کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ مقدمات ختم ہونے پر اظہار تشویش
فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ ، برطانیہ سے مقدمات کے شواہد بھی مانگ لئے

پاکستان میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے 9درجے بہتری آئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
گزشتہ برس چین اور پاکستان کرپشن میں کمی کے حوالے سے پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے
کرپشن سے پاک ممالک میں ڈنمارک، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،رپورٹ

گھروں میں کام کرنیوالی بچیوں کیلئے قانون میں تحفظ نہ ہونے پر تشویش ہے ،چیف جسٹس
یہ انکی نہیں، قانون بنانے والوں کی غلطی ہے ، طیبہ بیٹی کی ی طرح ہے ، کیس کو گہرائی سے دیکھنا ہوگا ،طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی دوران ریمارکس

پاکستان اور چین کے درمیان1329 اور330میگاواٹ بجلی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط
حب میں 1320میگا واٹ کا منصوبہ جون 2019اور تھر کے مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ دسمبر 2019 میں مکمل ہوگا، منصوبوں پربالترتیب دو ارب اور300ملین ڈالر لاگت آئے گی
سی پیک انرجی فریم ورک کا آج ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، نندی پور پاور پلانٹ کو گیس پر منتقلی کا کام اپریل تک مکمل ہو جائیگا ، بھاشا اور منڈا ڈیم منصوبوں کا افتتاح رواں سال ہوگا، واٹر پالیسی جلد متعارف کروا ئیں گے،خواجہ محمدآصف کا تقریب سے خطاب

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم ترین اجلاس ، پانامہ کیس کی سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال
عالمی ادارے روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کو شرمندہ کررہے ہیں
قومی وسائل پر ڈیوس جاکر ڈیرہ ڈالنے والے نواز شریف کو ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب تک نہیں کرنے دیا گیا
نواز شریف نے نیک نامی کی بجائے پوری قوم کے چہرے پر شرمندگی کا داغ لگایا ،تحریک انصاف

سی پیک نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں ہیں ، ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ،احسن اقبال
منصوبہ کیلئے چینی قیدیوں کو لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے
چینی سفارتخانہ بھی وضاحت کر چکا ہے کہ یہ شر انگیز پروپیگنڈا ہے، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا دہری شہریت کے حامل شخص پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر نے پر اتفاق
آرٹیکل 62اور 63پر عمل درآمد کیلئے سیاسی جماعتوں سے سفارشات طلب

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
مکانات کی چھتیں ، گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق، خواتین سمیت4 افراد زخمی
بارشوں سے 20مکانات مکمل طور پر منہدم اور50سے زائد کو نقصان پہنچا شدید برفباری کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک کے مقام پر بند
شدید برفباری اور بارش کے باعث بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور اس میں سوار مسافر پھنس گئے، ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب

حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کا امکان
4 ماہ سے پابندی کا شکار بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاسکیں گے،

وزارت پانی و بجلی نجی پاور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کا آڈٹ نہ کراسکی
قوم کے 480ارب میں بھاری بدعنوانی،پی اے سی نے خاموشی اختیار کرلی