بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-25)

عمران کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ،مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے نہیں نیا پاکستان بنانے آئی ہے ،نوازشریف
دھرنے والوں نے تخریب کاری کرکے عوام کو گمراہ کیا ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاؤں نہیں ،جلد ان کا کچا چھٹا کھل جائیگا
(ن)لیگ نے ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کیلئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی
سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے،وزیراعظم کا خطاب
وزیراعظم نے ملتان میں میٹروبس کا افتتاح کردیا ،جاوید ہاشمی کی تقریب میں خصوصی شرکت

ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم کو طلب کیا جا سکتا ہے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ
وزیر اعظم نواز شریف پر تمام درخواست گزاروں کو جرح کا موقع دیا جائے،وکیل جماعت اسلامی نے دلائل مکمل کر لئے
توفیق آصف صاحب آپ نے اپنے موکل جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا ، جسٹس عظمت سعید
جماعت اسلامی کے وکیل کے دوران دلائل تحریک انصاف کے رہنماؤں کے قہقے
عدالت نے مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان دستخط نہ ہونے پر مسترد کر دیا،مزید سماعت آج پھر ہوگی

پاکستان کا ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد
میزائل 2200 کلو میٹر تک بیک وقت کئی اہداف کو با آسانی نشانہ بنانے کی صلاحت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر

سپریم کورٹ نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ تیل کی فروخت پر پابندی عائد کردی
جب تک عدالت کی تسلی نہیں ہو جاتی تب تک گھی اور تیل کی فروخت روکی جائے، جسٹس ثاقب نثار
ٹیٹرا پیک ، پلاسٹک پاوٴچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لینگے،غیر معیاری گھی کی استعمال کی وجہ سے بچوں میں دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ، ریمارکس
یو ٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری برانڈز کیوں فروخت کئے جارہے ہیں،جسٹس مقبول باقر
چھوٹے شہروں کے مقامی ایسی برانڈز کے گھی اور تیل خریدنا پسند کرتے ہیں، وکیل یوٹیلٹی سٹورز کا جواب
عدالت نے ملک بھر میں فروخت ہونے والے تمام برانڈز کے گھی، تیل کی کوالٹی رپورٹ دس دن میں جمع کرانے کا حکم دیدیا

مغرب سے داخل ہونیوالے بارش کے سسٹم نے ملک کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیا
بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری
بدھ کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہے گی
کراچی میں آج دن بھرموسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

حکومت نے اقتدار میں آکر آئی پی پیز کو480ارب روپے دیئے، عمران خان
یہ پیسہ لینے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے (ن)لیگ کو الیکشن کیلئے فنڈنگ کی،
ایک دن ہمارے سیاسی مخالفین کے تمام راز کھلیں گے
عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے نواز لیگ الیکشن کمیشن کے کیس کی بات کر رہی ہے،ہم پر الزامات لگانے والے اپنے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی ملاقات
رینجر ز کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ بھی دی جائے گی، چوہدری نثار

دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں، سرتاج عزیز
ہمارے دین میں تفریق پیداکرکے ہمیں آپس میں لڑایاجارہا ہے، علما کی دین و ملک کی بھلائی کے لیے خدمات کی قدر کرتے ہیں، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ
سیکرٹری جنرل رابطہ العالم اسلامی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں پروقار تقریب کا انعقاد
اقتصادی راہداری، گوادربندرگاہ منصوبے کی کامیابی کا انحصاربحرہندخصوصابحیرہ عرب میں محفوظ میری ٹائم ماحول پر منحصرہے، پاک بحریہ اس کیلئے مکمل تیار ہے ، خواجہ آصف
دوجہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں شامل کرلیا گیا

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا
پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو رہائی ملی ، دوسرے مرحلے میں کو ملے گی

سعودی کابینہ کا پارہ چنار میں دہشت گردی پر شدید رد عمل

4 ماہ سے بھار ت میں قید 2 کم سن پاکستانی بچوں بارے بھارتی حکام نے تسلیم کیا ہے انہوں نے غلطی سے سرحد پار کی،عبدالباسط
بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کرائی گئی ہے قانونی ٹیم معاونت کررہی ہے،پاکستانی ہائی کمشنر

طیبہ تشدد کیس ، پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی
ماہین ظفر تشدد جج راجہ خرم علی خان بچی کو طبی سہولیات نہ دینے کے ذمہ دار قرار،سماعت آج ہوگی

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے کوئلے سے لدا پہلا بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
پورٹ قاسم سے مال بردار ٹرین کل کوئلہ لے کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے روانہ ہو گی
وزیراعلی پنجاب کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں

مجھے قتل کردیا گیا تو ذمہ دار نواز ‘ شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق ہوں گے،شیخ رشید احمد
لندن میں مے فیئر فلیٹس بنانے والے میری پانچ مرلے کی لال حویلی سے خوفزدہ ہیں میں اتنے آرام سے لال حویلی سے نکلنے والا نہیں ہوں،میڈیا سے گفتگو

پی آئی اے کے گراوٴنڈ شدہ 6میں سے4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ،پروازکیلئے کلیئرقرار