بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-24)

پانامہ کیس سماعت،سارے حکومتی وزراء پانامہ لیکس ایشو کا دفاع کر رہے ہیں
وزیر اعظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیا ،قانونی نکات کا انبار لگا دیا ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس
شریف خاندان کہتا ہے کہ کاروبار میاں شریف کا تھا اس پر وزیر اعظم کا تعلق ثابت کریں، جسٹس اعجاز الحسن
رقم دبئی سے جدہ جانے کا ریکارڈ موجود نہیں ، کیس حکومتی کارکردگی کے خلاف نہیں ایک خاندان کے خلاف ہے پھر بھی ساری حکومت پانامہ کا دفاع کر رہی ہے ، وکیل جماعت اسلامی توفیق آصف ،سماعت آج تک ملتوی

دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا، آرمی چیف
یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایلیٹ اسٹراٹیک کور ملتان کا دورہ
یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

ای سی سی اجلاس، 28اپریل2017ء تک 3لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنے کی منظوری

توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس جاری ، 21فروری تک جواب طلب

بی بی سی کی جس رپورٹ پر بڑا ہنگامہ کیا گیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے،مصدق ملک
جرمن جریدے کی دستاویزات جاری تصدیق شدہ نہیں ہیں، تحریک انصاف ابھی تک کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،ترجمان وزیراعظم ہاؤس
تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں منی ٹریل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ،عمران خان کی تلاشی کا وقت آگیاہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے،دانیال عزیز

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

سپریم کورٹ ، کورٹ مارشل فیصلوں کے خلاف دائر درخواستیں خارج

بھارت میں گرفتار2بچوں کااڑی واقعے سے تعلق نہیں،پاکستانی مشن تحقیقات کررہاہے،ترجمان دفتر خارجہ

میاں محمدشریف کے اثاثے تین حصوں میں برابرتقسیم ہوئے ، باقاعدہ معاہدہ موجودہے ، سلیمان شہباز
نوازشریف کاماضی بے داغ ،حسن اورحسین نوازکے اثاثوں پرکوئی اعتراض نہیں
پانامہ کامعاملہ عدالت میں ہے ،میڈیاپرلاحاصل بحث ہورہی ہے ،ہم نے کچھ چھپایانہیں ،سب کچھ عوام کے سامنے ہے ،عوام کویہ بھی بتایاجائے کہ کس نے قرضے معاف کرائے اورکس نے ملک کولوٹا؟، نجی ٹی وی سے گفتگو

جس کیس میں شریف برادران شریک یاان کاواسطہ ہوانکے خلاف فیصلہ نہ پہلے آیانہ اب آئے گا،طاہرالقادری
پانامہ کافیصلہ اسکرپٹڈہے جوایساہوگاکہ لوگ دنگ رہ جائیں گے ،موجودہ نظام نے بیڑیاں پہنی ہوئی ہیں ،یہ نظام شریف برادران کی لونڈی ہے
سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ منظرعام پرلائی ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی رپورٹ منظرعام پرکیوں نہیں لائی گئی،نجی ٹی وی کوانٹرو یو

معیشت مضبوط ہو تو سڑکیں بنتی رہتی ہیں ،شیخ رشید
شریف برادران معیشت کی بہتری کی بجائے صرف وہ کام کرنا چاہتے ہیں جہاں سے کمیشن ملے
آرمی چیف کو آئے ابھی چند ہفتے نہیں ہوئے کہ ان کے اختلافات ہوگئے نواز شریف اقتدار کی بجائے سزائیں بانٹتے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

کراچی سمیت پورے سندھ میں ہندوں بڑی تعداد میں آباد ہے،مودی طاقت کے ذریعے اس علاقے کو بھارت کا حصہ بنائیں ، ایل کے ایڈوانی کا مودی سے مطالبہ

گیارہ سالہ پاکستانی محمد رضا نے دنیا کو دنگ کردیا
اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کمپیوٹر کوڈز کے ساتھ دماغ لڑاتا ہے،وہ ایسے سافٹ وئیر تیار کرتا ہے، مجرمان پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے
اس وقت اردو زبان کے استعمال کے دوران مناسب الفاظ کی نشاندہی اور رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے والا کوئی سافٹ وئیر موجود نہیں

نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر باکسر عامر خان اورفریال مخدوم نے اپنا موقف پیش کردیا
کسی نے یہ ویڈیو ان دونوں سے بدلہ لینے کے لیے لیک کی ہے، یہ کوئی فیملی ممبر ہی ہے ، فریال مخدوم
اس ویڈیو نے مجھے اور میری اہلیہ کو کافی تکلیف پہنچائی ،یہ میرے رشتے سے کافی عرصہ پہلے کی ہے ، بہت سے نوجوان مجھے اپنا رول ماڈل مانتے ہیں، یہ میرے خیراتی کام پر بھی برا اثر چھوڑے گا، عامر خان