بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-22)

پارا چنار ، پرانی منڈی عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ ،20 افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی
زخمی فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار منتقل ،بعض کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
جائے وقوعہ پر شہری کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی کہ دھماکہ ہو گیا اور انسانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے،قیامت صغریٰ کے مناظر تھے، عینی شاہدین
سکیورٹی فورسز پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن ،شہر کی داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں بھاری سکیورٹی تعینات کر دی گئی،آئی ایس پی آر

ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹیاں بدلنے والے سیاست دان نہیں سوداگر ہیں‘چوہدری نثار
کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی”کرپشن“ کیخلاف مہم چلا رہی ہے
جھوٹ پر افسوس ہوتا ہے،پوری سیاسی زندگی میں ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے شرمندگی ہو ، مشرف مجھے اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا مگر عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا ، یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا، عوامی اجتماعات سے خطاب

چندو بابولال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ

سی پیک کی طرح کریمینل جسٹس پائلٹ پراجیکٹ عدلیہ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،جسٹس آصف سعید کھوسہ
قانون نہیں طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے، ان حالات میں جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہے: سیمینار سے خطاب
ہمیں روٹین سے ہٹ کر نئے طریقہ کار کے تحت کام کرنا ہوگا، سول اور فوجداری مقدمات کو علیحدہ علیحدہ کر کے قابل عمل کاز لسٹ جاری ہوگی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ

امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں،اسحاق ڈار
حکومت امریکہ کی نئی انتظامیہ سے معاشی سٹریٹیجک شعبہ میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیگی،امریکی سفیر سے ملاقات

پانامہ لیکس کیس، جماعتِ اسلامی کی زیر سماعت دستوری درخواست کی حمایت میں متفرق درخواست دائر
وزیر اعظم کی ایوان زیریں میں تقریر کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا

حکمرانوں کا سارا پیسہ اقتدار سے آیا ہے، شیخ رشید
پیر کوعدالت میں لسٹ جمع کراؤں گا جس میں پانامہ کیس کے حوالے سے ثبوت ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور،جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر
کاروبار کی غرض سے جانیوالے محمد حنیف کی شریک حیات خاوند کے انتظار میں دنیا سے چل بسی

میر ی بیوی راضی نہیں ہورہی تمہیں قتل کرنا پڑ ے گا
بھارت میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو راضی کرنے کے لیے والد کو قتل کردیا

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں کنٹریکٹرزکی موجیں
حکومت نے کام کئے بغیرہی کروڑوں روپے ادا کردیئے

لاہور، شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی کونسلر امیدوار شاہدہ پروین کو قتل کر دیا گیا
شاہدہ پروین کو بہنوئی نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا ،ملزم موقع سے فرار،لاش مردہ خانے منتقل