بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-21)

ہم سب ملک کر نیا امریکہ بنائیں گے،ہمارا عزم سب سے پہلے امریکہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
کالا ہو یا گورا سب کا خون سرخ ہے،ہمیں بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے،ہم دنیا اور امریکی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے
اسٹبلشمنٹ نے اپنا تحفظ کیا، اب کسی کو خوف کی ضرورت نہیں ،ہم صرف اپنے مستقبل پر نظر رکھیں گے ، ایک نیا ویژن لے کر آگے بڑھیں گے، وہی کریں گے جس سے امریکہ اور امریکی عوام کا مفاد وابستہ ہو، امریکی صدر
تمام ملکوں سے دوستی کریں گے، امریکہ میں نوکریوں کا دفاع کریں گے،دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہم وہ نہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں ، کام کرکے دکھائینگے ، حلف برداری تقریب سے ٹرمپ کا خطاب

نواز شریف نے آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت استثنی نہیں استحقاق مانگا ،سپریم کورٹ
مفروضوں پر ہمیں کہاں گھسیٹ کرلے جا رہے ہیں، مفادات کے ٹکراوٴ کا کوئی مواد اور شواہد ہمارے سامنے نہیں، جسٹس عظمت سعید
لندن فلیٹس سے متعلق ظفر علی شاہ کیس میں کوئی فائنڈنگ نہیں دی ،جسٹس اعجاز افضل کے ریما رکس
نواز شریف نے اپنے لندن کے اثاثے چھپائے جس کی وجہ سے وہ اب صادق اور آمین نہیں رہے وکیل جماعت اسلامی
کیا ذاتی الزامات کا جواب دینے کے لیے اسمبلی کا فلور استعمال ہوسکتا ہے ،ایسا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ ہے جس کے تحت وزیر اعظم عہدے کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ کے سوال
کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی آئندہ سماعت پر توفیق آصف اپنے دلائل جاری رکھیں گے

راولپنڈی، سعودی سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
حرمین شریفین کا دفاع ہماری ترجحات میں شامل ہے، آرمی چیف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی شنگھائی کنسورشیم کے درمیان 40 فیصد حصص کی خریداری کے معاہدے پر دستخط
چینی کنسورشیم نے 32 کروڑ شیئرز کے لیے فی شیئر سب سے زیادہ 28 روپے کی بولی لگائی ، تخمینہ 85 کروڑ ڈالر یا 8 ارب 96 کروڑ روپے لگایا گیا
آج کادن پاکستانی معیشت کے لئے تاریخی ہے،پاک چین دوستی بہت بڑے معاشی رشتہ میں تبدیل ہورہی ہے، منیر کمال
شنگھائی کنسورشیم اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے درمیان معاہدے سے کاروبار کا ایک نیا دور شروع ہو گا، چینی سفیر سن دی ڈونگ
کراچی پہلی دفعہ آیا ہوں مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں، چینج ہو وینگ

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر کی ملاقات
خطے کی امن و سلامتی ،افغانستان میں استحکام کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق تبادلہ خیال
پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی اور معاشی تعلقات ہیں، اینالی پیل
پاکستان افغانستان میں امن و امان کا خواہاں ہے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اپنا کرار ادا کرتا رہے گا، ناصر جنجوعہ

خیبرپختونخوا حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

سی پیک میں بیشتر منصوبوں پر معاہدے ہوچکے ہیں،پرویز خٹک
لاکھوں افرادکو روزگار ملے گا۔ این ایف سی ایورڈ میں وفاق سے اپنا حق لیکر رہیں گے، وزیراعلیٰ

حکومت نے سکیورٹی اور توانائی صورتحال بہتر بنا کر معیشت کو مشکلات سے باہر نکال دیا ، محمد زبیر
مالی خسارہ کم ہوگیا ، آئندہ سالوں میں حکومت معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے پر زیادہ توجہ دے گی
ٹیکس کی وصولی میں 80فیصد بہتری آئی،ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے،اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خواتین انٹرپرینیورز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

سینیٹ قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس
بلوچستان میں غربت سروے کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کردیا
بلوچستان میں غربت کی شرح 70فیصد ہے پسماندہ علاقوں میں دوبارہ سروے کریں گے،، بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کر دیں گے، سیاسی مداخلت ختم کردی گئی ، ماروی میمن
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فاٹا میں بھی علاقائی دفتر بنایا جائے ، چیئرمین کمیٹی محمد عثمان خان کاکڑ کی ہدایت

چترال ائیر پورٹ کو سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ یا معروف نعت خان جنید جمشید، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع