بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2017-01-19)

پانامہ کیس ،کوئی نہیں چاہتا کہ سچ سامنے آئے،فریقین خود نہ چاہیں توکیا کرسکتے ہیں،سپریم کورٹ
ریکارڈ کے مطابق آف شور کمپنیوں سے کوئی آمدن نہیں ہوئی،اتناپیسہ کہاں سے کمایاجاتا ہے جو پاکستان آرہا ہے، کوئی فریق مکمل تحقیقات چاہتا ہی نہیں ،کوئی نہیں چاہتا کہ سچ سامنے آئے،فریقین خود ہی نہ چاہیں تو عدالت کیا کرسکتی ہے ،جسٹس شیخ عظمت سعید

سپریم کورٹ کا کام ہے کہ کنفیوژن کو ختم کرکے بتائے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا آج کی سماعت میں گفٹ لینے اور دینے کی نہ ختم ہونے والی کہانی تھی ، صرف گفٹ پر گفٹ دیے گئے ہیں ، 55 کروڑ روپے کے گفٹ شاید ایک ریاست ہی دوسری ریاست کو دے سکے ۔ اسمبلی میں ممبران کو استثنیٰ حاصل ہے جھوٹ کو نہیں، جھوٹ بولنا مسجد میں بھی جرم ہے اور اسمبلی میں بھی ، احتساب میکنزم بنانا ہمارا مطالبہ ہے ،اس میں سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کروں گا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

چیئر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول
اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ،ْ چیئر مین سینٹ نے ڈی جی ایف آئی کو خط لکھ کر تحقیقات کا کہہ دیا

پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، راحیل شریف
بطور آرمی چیف3سالہ دور میں بہت کچھ حاصل کیا ،پاکستان عزت و وقار کے ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ،پاکستان کے تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، اچھی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھا جاسکتا ہے اور اسی سوچ نے مجھے چین، افغانستان اور خلیجی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں بہت مدد دی،کستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مل کر دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو بحال کرنا ہوگا
سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کاڈیووس میں معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب

سابق امریکی سفیر کا ڈیووس میں جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا، کیمرون منٹر
ایسے الزامات سے پاک امریکہ تعلقات کو بہت نقصان پہنچا ،پاکستان میں سیاسی اصلاحات کو صبر کے ساتھ دیکھنا ہوگا ، سابق سفیر

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات
ایل او سی سمیت ورکنگ بانڈری پر سیکورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ،ْ اکرم شیخ
پٹیشنز آتی رہیں گی تو کیس کافیصلہ کیسے ہوگا، اثاثے چھپانے والا قوم کیلئے اہل نہیں ،ْ چیف الیکشن کمشنر

عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جسے مسترد کر دیا گیا ،ْ دانیال عزیز ،ْ محمد زبیر
عمران خان لندن فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ میں جائیداد کی خریداری کے معاملہ پر غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے سمیت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ْ ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لاتے رہیں گے ،ْمشترکہ پریس کانفرنس

عمران خان نے جوڈیشل مارشل لاء مسلط کرنے کی حکمت عملی بنائی اور جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی، جاوید ہاشمی
وہ قرآن نہ اٹھائیں، بات کریں میں بھی بات کروں قوم کو سچ کا اندازہ ہو جائے گا
پانامہ پر قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں امید ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا،صحافیوںسے گفتگو

حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق جاری ہے،انصاف پر فیصلہ آیا تو یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عمران خان
نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے
عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ،پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے
چیئرمین تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم کی ڈیوس میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
میری حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، تین سال کی مختصر مدت میں معاشی استحکام حاصل کیا اور معیشت کو ترقی دی، وزیراعظم نواز شریف